سرینگر/ 12اپریل
جنوبی ضلع شوپیاں کے چکورا گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے چکورا گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔
سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے علاقے کی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے کی اور جانے والی شاہراوں کو کانٹے دار تار سے سیل کیا گیا جبکہ گاوں میں چار دائروں والی سیکورٹی کو تعینات کیا گیا ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔