بھٹنڈہ/12 اپریل
پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر بدھ کی علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار فوجی جوان شہید ہوگئے ۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ فوجی اسٹیشن کے اندر صبح تقریباً 4.35 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار جوان شہید ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ کسی بھی شخص کو علاقے میں آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔
فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔