منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہیٹ اسپیچ: سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو بند کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-07
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماجی کارکن تشار گاندھی کی طرف سے 2021 میں قومی راجدھانی خطہ میں مذہبی اجتماعات میں دی گئی مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے سلسلے میں دہلی پولیس کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو بند کرنے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے ۔ بی۔ پارڈی والا کی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد یہ حکم جاری کیا اور کہا کہ 4 اپریل کو چارج شیٹ دائر ہونے کے پیش نظر موجودہ توہین عدالت کی درخواست کو جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔
بنچ نے کہاکہ "(اس معاملے میں) اب ہمارے پاس کرنے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے ۔ مجسٹریٹ کریمنل پروسیجر کوڈ کے مطابق مزید قانونی کارروائی کو آگے بڑھائے گا۔”
قبل ازیں ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ۔ایم نٹراج نے دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے میں تفتیش مکمل ہونے کے بعد 4 اپریل کو قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔
ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نٹراج نے 20 فروری کو عدالت کو مطلع کیا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے ۔ جلد رپورٹ درج کرائی جائے گی۔
دہلی پولیس نے جنوری میں عدالت کو بتایا تھا کہ وہ 2021 میں قومی دارالحکومت میں ایک مذہبی اجتماع میں دی گئی مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر رہی ہے ۔ پولیس نے کہا تھا کہ اس نے اب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی ترجمان، سدرشن نیوز کے سربراہ اور ہندو یوا واہنی کے کئی ارکان سے پوچھ گچھ کی ہے ۔
سپریم کورٹ نے دسمبر 2021 میں گووند پوری میں منعقدہ دھرم سنسد میں کی گئی مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے سلسلے میں پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی اس معاملے میں ایف آئی آر یا چارج شیٹ درج نہ کرنے پر دہلی پولیس کو 13 جنوری کو سرزنش کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجٹ اجلاس میں آٹھ بل پیش کیے گئے اور چھ بل منظور کیے گئے

Next Post

ستیندر جین کی ضمانت کی عرضی ہائی کورٹ نے مسترد کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post
دہلی ہائی کورٹ نے سبرامنیم سوامی کو اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیا

ستیندر جین کی ضمانت کی عرضی ہائی کورٹ نے مسترد کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.