جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریلوے نے رواں سال اکتوبر میں مال برداری کا نیا ریکارڈ قائم کیا، 14.51 کروڑ ٹن سامان کی ڈھلائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-05
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر میں مکمل ریلوے آپریشن شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ 5 جنوری کو کیا جائے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بی جے پی کا کوئی بھی نوجوان رہنما گاندھی کا مباحثے میں مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے: بی جے پی رہنما

دہلی کو قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سرکردہ ریاست بنانے کی کوششیں: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 4 نومبر (یواین آئی) ریلوے نے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں تقریباً 14.51 کروڑ ٹن سامان کی ریکارڈ ڈھلائی کی ہے اور 64.72 کروڑ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا ہے۔
ریلوے کی جانب سے بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق اکتوبر 2026 میں ریلوے نے 14 کروڑ 50 لاکھ 70 ہزار ٹن سامان کی ڈھلائی کی، جو ریلوے کی جانب سے اب تک کسی ایک مہینے میں مال برداری کا نیا ریکارڈ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں تقریباً 13.4 کروڑ ٹن سامان کی ڈھلائی کی گئی تھی۔ اس طرح اس سال اکتوبر میں مال برداری میں سالانہ بنیاد پر 8.32 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
رواں سال اکتوبر کے مہینے میں ریلوے کے ذریعے غذائی اجناس کی ڈھلائی میں سالانہ بنیاد پر 26.3 فیصد، گھریلو کوئلے کی ڈھلائی میں 16 فیصد اور دیگر اشیا کی ڈھلائی میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ اس ماہ کے دوران کلنکر کی ڈھلائی میں سالانہ بنیاد پر 10.4 فیصد، گھریلو کنٹینروں میں 6.3 فیصد، خام لوہے میں 5 فیصد، معدنی تیل میں 1.9 فیصد اور تیار فولاد کی ڈھلائی میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بجلی گھروں کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کے لیے ریلوے نے گھریلو کوئلے کی ریل کے ذریعے ترسیل میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں ریلوے نے روزانہ اوسطاً 469.8 ریک کوئلہ پہنچایا، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 393.2 ریک تھی۔ اس طرح ریک کی تعداد کے لحاظ سے کوئلے کی فراہمی میں 19.5 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
اکتوبر میں ریلوے کی مال برداری کی اس شاندار کارکردگی کی بنیاد مالی سال 2026-27 کے پہلے سات ماہ (اپریل تا اکتوبر) کے دوران مجموعی مال برداری میں درج ہونے والا خاطر خواہ اضافہ ہے۔ اس مدت میں ریلوے نے تقریباً 97.88 کروڑ ٹن سامان کی ڈھلائی کی، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 93.51 کروڑ ٹن تھی۔ اس طرح اس میں 4.67 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں سال اکتوبر میں ریل کے ذریعے مسافروں کی آمد و رفت میں بھی اضافہ درج کیا گیا۔ اکتوبر کے مہینے میں 64.72 کروڑ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 63.52 کروڑ مسافروں نے ریل کے ذریعے سفر کیا تھا۔
موجودہ مالی سال میں اپریل سے اکتوبر کے سات ماہ کے دوران ریلوے نے 443.8 کروڑ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 431.4 کروڑ مسافروں نے سفر کیا تھا۔ غیر مضافاتی مسافر زمرے میں مسافروں کی تعداد میں 4.2 فیصد، جبکہ مضافاتی مسافر زمرے میں 1.7 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
ریلوے کے مطابق مال برداری میں اضافہ اس کے لاجسٹکس نظام کو مضبوط بنانے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں تعاون دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ گنجائش میں توسیع اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے ذریعے ہندوستانی ریلوے اپنے نقل و حمل کے نیٹ ورک کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کر دیا ہے اور ہم اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں : قالیباف

Next Post

اتراکھنڈ میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ، کارروائی نہ ہونے پر قانونی راستہ اپنائیں گے: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

بی جے پی کا کوئی بھی نوجوان رہنما گاندھی کا مباحثے میں مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے: بی جے پی رہنما

2026-11-05
ملک کے تئیں اپنے عزم کو دہرانے کا دن ہے آزادی کا جشن: ریکھا گپتا
قومی خبریں

دہلی کو قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سرکردہ ریاست بنانے کی کوششیں: ریکھا گپتا

2026-11-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

اتراکھنڈ میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ، کارروائی نہ ہونے پر قانونی راستہ اپنائیں گے: کانگریس

2026-11-05
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

2026-11-03
این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی
قومی خبریں

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

2026-11-03
جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی
قومی خبریں

جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی

2026-11-03
قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-11-03
قومی خبریں

کھرگے، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

2026-11-03
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

اتراکھنڈ میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ، کارروائی نہ ہونے پر قانونی راستہ اپنائیں گے: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.