جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی کو قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سرکردہ ریاست بنانے کی کوششیں: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-05
in قومی خبریں
A A
ملک کے تئیں اپنے عزم کو دہرانے کا دن ہے آزادی کا جشن: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بی جے پی کا کوئی بھی نوجوان رہنما گاندھی کا مباحثے میں مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے: بی جے پی رہنما

اتراکھنڈ میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ، کارروائی نہ ہونے پر قانونی راستہ اپنائیں گے: کانگریس

نئی دہلی، 04 نومبر (یواین آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ حکومت دارالحکومت کی ہر چھت کو شمسی توانائی کا ذریعہ بنانے اور دہلی کو صاف ستھری اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سرکردہ ریاست بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
محترمہ گپتا نے بدھ کو یہاں بھارت منڈپم میں منعقدہ بھارت قابلِ تجدید توانائی کانفرنس اور ایکسپو کے سولر پلینری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد نے شمسی توانائی اپنانے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے، جو اس سمت میں عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور بیداری کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک صاف ستھری اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ دہلی حکومت بھی مرکز کے ساتھ مل کر دارالحکومت کو صاف توانائی کے میدان میں ایک نئی شناخت دلانے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم توانائی کے معاملے میں خود کفالت کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ دہلی حکومت اس اسکیم کو آگے بڑھاتے ہوئے لوگوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پر روف ٹاپ سولر سسٹم نصب کرانے کی ترغیب دے رہی ہے۔ اس کے تحت دہلی میں تین کلوواٹ تک کے روف ٹاپ سولر سسٹم مفت نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس سے زیادہ صلاحیت والے سسٹم پر ایک لاکھ 56 ہزار روپے تک کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ دارالحکومت کے ہر گھر میں شمسی توانائی کا استعمال ہو، خاندانوں کو بجلی کے بل میں راحت ملے اور دہلی شمسی توانائی کے شعبے میں ملک کے سامنے ایک مثال پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کو صرف ایک تکنیکی پہل تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے ہر خاندان کے طرزِ زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت قابلِ تجدید توانائی کانفرنس جیسے پروگرام صاف توانائی کے مستقبل کے لیے اہم ہیں۔ ان میں ملک اور دنیا بھر کے نمائندوں، ماہرین اور صنعت سے وابستہ افراد کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اس شعبے میں تعاون اور نئی امکانات کو فروغ دے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری دنیا صاف توانائی کی سمت مل کر آگے بڑھ رہی ہے اور دہلی حکومت بھی توانائی کے معاملے میں خود کفالت اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اتراکھنڈ میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ، کارروائی نہ ہونے پر قانونی راستہ اپنائیں گے: کانگریس

Next Post

بی جے پی کا کوئی بھی نوجوان رہنما گاندھی کا مباحثے میں مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے: بی جے پی رہنما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

بی جے پی کا کوئی بھی نوجوان رہنما گاندھی کا مباحثے میں مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے: بی جے پی رہنما

2026-11-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

اتراکھنڈ میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ، کارروائی نہ ہونے پر قانونی راستہ اپنائیں گے: کانگریس

2026-11-05
جموں و کشمیر میں مکمل ریلوے آپریشن شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ 5 جنوری کو کیا جائے گا
قومی خبریں

ریلوے نے رواں سال اکتوبر میں مال برداری کا نیا ریکارڈ قائم کیا، 14.51 کروڑ ٹن سامان کی ڈھلائی

2026-11-05
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

2026-11-03
این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی
قومی خبریں

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

2026-11-03
جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی
قومی خبریں

جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی

2026-11-03
قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-11-03
قومی خبریں

کھرگے، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

2026-11-03
Next Post
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس

بی جے پی کا کوئی بھی نوجوان رہنما گاندھی کا مباحثے میں مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے: بی جے پی رہنما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.