جمعہ, ستمبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بجٹ اجلاس میں آٹھ بل پیش کیے گئے اور چھ بل منظور کیے گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-07
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر کا آئندہ مالی سال کا۴۲ء۱لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی// لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ سترہویں لوک سبھا کے گیارہویں اجلاس کے دوران آٹھ سرکاری بل پیش کئے گئے اور چھ بل منظور کئے گئے ۔
مسٹر برلا نے جمعرات کو کہا، [؟]اب ہم سترہویں لوک سبھا کے گیارہویں اجلاس کے اختتام پر پہنچ گئے ہیں، جو 31 جنوری 2023 کو شروع ہوا تھا۔ اس سیشن کے دوران، ہم نے 25 میٹنگ کیں، جو تقریباً 45 گھنٹے 55 منٹ تک چلیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر نے 31 جنوری کو دونوں ایوانوں کے ارکان کو مشترکہ طور پر خطاب پیش کیا تھا۔ ان کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث 13 گھنٹے 44 منٹ تک جاری رہی اور بحث میں 143 ارکان نے حصہ لیا۔ بحث کے اختتام پر وزیراعظم نے بحث کا جواب دیا۔ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر تجویز منظور کر لی۔
اسپیکر نے کہا کہ وزیر خزانہ نے مرکزی بجٹ یکم فروری کو پیش کیا تھا۔ مرکزی بجٹ 2023-24 پر عام بحث 14 گھنٹے 45 منٹ تک جاری رہی۔بحث میں 145 ارکان نے حصہ لیا اور وزیر خزانہ نے بحث کا جواب دیا۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں /محکموں کے مالی سال 2023-24 کے لیے گرانٹس کے مطالبات کو ایوان نے 23 مارچ کو منظور کیا تھا اور متعلقہ تخصیصی بل منظور کیا گیا۔ اس کے بعد فنانس بل ایوان سے منظور کر لیا گیا۔ اس اجلاس کے دوران آٹھ سرکاری بل پیش کیے گئے اور چھ بل منظور کیے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ سیشن کے دوران 29 ستاروں والے سوالات کے جوابات دیے گئے ۔ وقفہ سوالات کے بعد ارکان نے فوری عوامی اہمیت کے 133 معاملات کو اٹھایا اور قاعدہ 377 کے تحت کل 436 معاملات کو اٹھایا گیا۔
لوک سبھا کی محکمہ سے متعلق مستقل کمیٹیوں نے 62 رپورٹیں پیش کیں۔ سیشن میں ہدایت 73اے کے تحت 14 اورپارلیمانی امور کے وزیر نے پارلیمانی کام کے متعلق دئے گئے تین بیانات سمیت 23بیان دئے گئے ۔سیشن کے دوران 2799 کاغذات ایوان کی میز پر رکھے گئے ۔
انہوں نے سبھی کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کرنے پر اسپیکر پینل میں اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ [؟]پارلیمانی امور کے وزرائ، مختلف جماعتوں کے قائدین اور معزز اراکین کا تعاون کا شکرگزار ہوں۔[؟] انہوں نے سبھی کی طرف سے پریس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی پی ایل: راہل کے سورماؤں کے سامنے مارکرم کا چیلنج

Next Post

ہیٹ اسپیچ: سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو بند کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

ہیٹ اسپیچ: سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو بند کر دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.