بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’پریس کا فرض ہے کہ وہ طاقت کے سامنے سچ بولے اور شہریوں کو حقائق سے آگاہ کرے‘

قومی سلامتی کے خطرے سے متعلق حقائق کو ٹھوس ثبوت کے بغیر قبول نہیں کیا جا سکتا:سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-06
in مقامی خبریں
A A
’پریس کا فرض ہے کہ وہ طاقت کے سامنے سچ بولے اور شہریوں کو حقائق سے آگاہ کرے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے ملیالم نیوز چینل’میڈیا ون‘پرقومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے نشریات کی تجدید پر پابندی لگانے والا مرکزی حکومت کا فیصلہ بدھ کے روز منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے سامنے سچ بولنا پریس کا فرض ہے ۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے ’میڈیا ون‘پر پابندی لگانے کے مرکزی حکومت کے حکم پر مہر لگانے والے ہائی کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ پریس کا فرض ہے کہ وہ طاقت کے سامنے سچ بولے اور شہریوں کو حقائق سے آگاہ کرے ۔
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی’میڈیا ون‘کی درخواست پرسماعت کے بعد اپنے فیصلے میں کہا کہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے قومی سلامتی کا حوالہ دے کرمیڈیا پر پابندی مروجہ قانون کے خلاف ہے ۔ مضبوط جمہوریت کے لیے آزاد میڈیا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ حکومت پر تنقید کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ وہ (میڈیا باڈی) حکومت کے خلاف ہے ۔
عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ سماجی، اقتصادی سے لے کر سیاسی نظریات تک کے مسائل پر یکساں نقطہ نظر جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گا۔
جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ قومی سلامتی سے خطرے سے متعلق حقائق کو ٹھوس ثبوت کے بغیر قبول نہیں کیا جا سکتا۔
بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا’’ایک جمہوری جمہوریہ کے صحیح کام کرنے کے لیے آزاد پریس بہت ضروری ہے ۔ جمہوری معاشرے میں اس کا کردار اہم ہے ، کیونکہ یہ ریاست کے کام کاج پر روشنی ڈالتا ہے ۔ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ اقتدار کے سامنے سچ بولے‘‘ ۔
سپریم کورٹ نے کیس میں اپنائی گئی مہربند کور کارروائی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’’تمام تحقیقاتی رپورٹس کو خفیہ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کو متاثر کرتی ہیں‘‘۔
سپریم کورٹ نے۱۵مارچ۲۰۲۲کو ملیالم ٹی وی نیوز چینل پر مرکز کی۳۱جنوری۲۰۲۲کی پابندی پر روک لگا دی تھی۔
کیرالہ ہائی کورٹ نے مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے نشریات پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کے بعد’میڈیا ون‘نے سپریم کورٹ کا رخ کیاتھا۔۳۱جنوری۲۰۲۲کو میڈیا ون کی نشریات بند ہونے کے بعد اس میڈیا ادارے نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت نے ایس پی ٹریفک (رورل) جموں کو منسلک کر دیا

Next Post

امریکہ نے اروناچل میں چین کی کوشش کو مسترد کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
یوکرین کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات افشا ہونے پر بائیڈن دل برداشتہ ہیں : وائٹ ہاؤس

امریکہ نے اروناچل میں چین کی کوشش کو مسترد کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.