سرینگر//
منشیات کی وبا کی بیخ کو یقینی بنانے کیلئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک ناکہ کے دوران دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
بارہمولہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چلن بونیار علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
پولیس نے کہا کہ گرفتار شدہ خواتین کی تحویل سے۱۱۳گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے تین مہنیوں کے دوران ضلع میں۱۱۳منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپے مالیت کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے ۔