نئی دہلی//) دہلی کیپٹلس کے بولنگ کوچ اجیت اگرکر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات جائنٹس کے ہاتھوں چھ وکٹوں کی شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ان کے بلے بازوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک اچھی کارکردگی نہیں دکھائی ہے۔
منگل کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے 20 اووروں میں 162 رنز بنائے جبکہ گجرات نے 163 رنز کا ہدف 18.1 اوور میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کو اس کے پہلے میچ میں193 رنوں کا ہدف دیا تھا، جبکہ ڈیوڈ وارنر کی ٹیم صرف 143 رنز تک ہی پہنچ سکی تھی۔
اگرکر نے میچ کے بعد کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہم نے ایک ٹیم کے طور پر اچھا نہیں کھیلا۔ ہمارا ٹاپ آرڈر ناکام رہا اور کوئی بھی مطلوبہ رنز نہیں بنا سکا۔ ہم نے دونوں میچوں میں رنز نہیں بنائے۔ ہمیں یقینی طور پر بہتری کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ہم اس ٹورنامنٹ میں کئی مضبوط ٹیموں کا سامنا کررہے ہیں۔”
دہلی کی پریشانیوں کا تعلق بنیادی طور پر اپر آرڈر سے ہے۔ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر جہاں تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہے ہیں وہیں پرتھوی شا اور سرفراز احمد تیز گیند بازوں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ شا نے دو میچوں میں بالترتیب 12 اور سات رنز بنائے ہیں۔ پہلے میچ میں چار رنز بنانے والے سرفراز نے گجرات کے خلاف 30 رنز بنائے لیکن اس کے لیے انہوں نے 34 گیندیں کھیلیں۔
شا اور سرفراز کے بارے میں پوچھے جانے پر اگرکر نے کہا کہ "آپ ایک یا دو کھلاڑیوں کی وجہ سے نہیں ہارتے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بطور ٹیم اچھا نہیں کیا، ہمیں اسے قبول کرنا ہوگا اور اگلے میچ میں بہتری لانی ہوگی۔” یہ دونوں بلے باز پہلے بھی اچھا کرچکے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے پاس اچھی ٹیم نہیں ہے، ہمیں صرف اپنے منصوبوں کو بہتر طریقے سے انجام دینا ہے۔”
بلے بازوں کی اوسط کارکردگی کے باوجود دہلی کے گیند بازوں نے انتہائی سمجھداری سے 163 رنز کا دفاع کیا۔ معروف اسپنر اکشر پٹیل کے گیندبازی نہ کرنے کے باوجود دہلی گجرات کو 15 اوور میں 117/4 کے اسکور پر روکا ہواتھا، لیکن ڈیوڈ ملر نے 16ویں اوور میں مکیش کمار کے خلاف 20 رن جوڑ کر میچ کا رخ پلٹ دیا۔ آخر کار، گجرات نے ہدف 11 گیندیں باقی رہتے ہدف حاصل کر لیا۔
گیند بازوں کے استعمال پر آگرکر نے کہا، "(اکشر کو گیند نہ دینا) صورتحال کا معاملہ تھا۔ زمین پر اوس پڑی تھی۔ بائیں ہاتھ کے دو بلے باز آخر میں کھیل رہے تھے اور اس پر بڑے شاٹس کھیلے جا سکتے تھے۔ ایسے میں اکشرکو گیند تھمانا قدرے خطرناک ہو سکتا تھا۔
اس دوران اگرکر نے نوجوان بولر مکیش کمار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے حالات سے ضروری تجربہ حاصل کریں گے۔
اگرکر نے کہا، "انہوں نے صرف دو میچ کھیلے ہیں۔ میراخیال ہے لکھنؤ میں انہوں نے اچھی گیند بازی کی۔ آج وہ ڈیوڈ ملر کے خلاف آئے جنہوں نے کئی گیند بازوں کے خلاف اس طرح کی بلے بازی کی ہے۔ مکیش ایک بہترین کھلاڑی ہیں، وہ اس سے تجربہ حاصل کریں گے۔ ان میں وہ خوبی ہے اور تجربے کے ساتھ وہ ایک بہتر کھلاڑی بن جائیں گے۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں ہے۔