بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کپوارہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار

پاب نے غصے اور مایوسی میں یہ واردات انجام دی:ایس ایس پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-04
in اہم ترین
A A
کپوارہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کھرہامہ لولاب میں چار روز قبل ایک کمسن بچی کے قتل کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کیا ہے ۔
بتادیں شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کھرہامہ گائوں میں۲۹؍مارچ کی شام اپنے ہی گھر کے نزدیک ایک شیڈ میں ایک کمسن بچی کی گلا کٹی لاش پائی گئی تھی۔
ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملزم محمد اقبال خٹانہ نے بچی کا گلہ کاٹنے سے پہلے اس کا گلا گھونٹا تھا۔
منہاس نے کہا’’پولیس کو۲۹ مارچ کی شام کوکھرہانہ لولاب میں ایک بچی کی لاش لکڑی کے ایک شیڈ میں ملتی ہے دوسرے دن لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کا پہلے گلا گھونٹا گیا تھا اور پھر اس کا گلہ کسی تیز دھار والے ہتھیار سے کاٹا گیا تھا‘‘۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں فیملی شک کے دائرے میں آگئی اور اس سلسلے میں اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔
منہاس نے کہا کہ بچی کے والد محمد اقبال خٹانہ،جو بنیادی مشتبہ تھا، سے تفتیش کی گئی۔انہوں نے کہا’’دوران تفتیش محمد اقبال خٹانہ نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور اس کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں جرم کیلئے استعمال کیا جانے والا چاقو بھی ضبط کیا گیا‘‘۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا’’ملزم کی اپنی بیوی کے ساتھ گذشتہ ایک برس سے لڑائی چل رہی تھی اور اس روز بھی اس کی بیوی سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا‘‘۔
منہاس نے کہا’’اس دن محمد اقبال خٹانہ جو پیشے سے ا یک سومو ڈرائیور ہے شام کو سوا چار بجے گھر پہنچا تووہ چھ بجے تک گھریلو کام جیسے لکڑی کاٹنے وغیرہ میں لگ گیا اور اس کے بعد گھر آیا تو اس کی بیوی سے ایک بار پھر لڑائی ہوئی‘‘۔
ایس ایس پی نے کہا’’اس کے بعد اقبال خٹانہ گھر سے ایک چاقو لے کر یہ کہتے ہوئے باہر چلا گیا کہ اس کی گاڑی کے ٹائیر کا پنکچر ہوا ہے ‘‘۔
منہاس کا کہنا تھا’’در اصل اقبال اپنے آپ کو مارنے کی غرض سے گھر سے نکل گیا لیکن اس کی بچی اس کے پیچھے چلی اور اس نے اقبال سے پانچ روپے مانگے تو اقبال نے اس کو دس رویے دے دئے لیکن وہ پھر بھی اپنے باپ کے پیچھے گئی جس کے کئی لوگ گواہ بھی ہیں‘‘۔
ایس ایس پی کپوارہ نے کہا کہ اقبال نے بچی کو گاڑی میں بٹھایا اور پھر وہ ہارڈن روڈ کراسنگ پر پہنچا اس کے بعد وہ سیور پہنچا اور سوا سات بجے کھرہامہ بس اڈے پر پہنچا جہاں وہ عشا کی اذان تک ٹھہرا‘‘۔
مہناس نے کہا کہ جب لوگ نماز تراویح ادا کرنے میں مصروف ہوئے تو وہ واپس کھرہامہ آیا اور ایک ٹرانسفارمر کے نزدیک گاڑی روکی جہاں اس نے اپنی بیٹی کا گلا دبایا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔یہ واقعہ۸بجکر ۲۰منٹ پر پیش آیا۔
پولیس آفیسر کا کہنا تھا’’اس کے بعد اقبال خٹانہ لاش لے کر واپس آیا اور لاش کو اپنے چچا کے گھر کے نزدیک ایک لکڑی کے شیڈ میں رکھا اور چاقو سے اس کا گلا کاٹا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اقال نے یہ جرم مایوسی اور غصے میں کیا۔
منہاس نے کہا کہ اقبال بعد میں خود ہی پولیس پوسٹ کھرہامہ آیا اور وہاں اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں رپورٹ درج کی لیکن اس دوران اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے لاش کو ٹین شیڈ میں پایا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اقبال ابھی تک واحد ملزم کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ میں تیز رفتار ٹرین نے خاتون کو کچل ڈالا

Next Post

الیکشن کمیشن اگلے ہفتے جموں کشمیر کا دورہ کر سکتا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا

الیکشن کمیشن اگلے ہفتے جموں کشمیر کا دورہ کر سکتا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.