سرینگر//
بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کو تیز تر کرتے ہوئے سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران ضلع میں۱۱۳منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپے مالیت کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے ۔
بارہمولہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے ماہ جنوری، فروری اور مارچ کے دوران پولیس نے۷۵کیس درج کرکے ۱۱۳منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ۷کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ منشیات فروشوں سے کروڑوں روپے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے ۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان تین مہینوں نے کے دوران۲۶۹ء۳کلو گرام برائون شوگر بر آمد کیا گیا جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت ۲۶ء۳کروڑ رویے ہے ۔
بیان میں کہا گیا’’ان تین مہینوں کے دوران۸۳ء۶کلو گرام چرس بھی بر آمد کی گئی جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت۲۳ء۲۶لاکھ رویے ہے جبکہ۸۵ء۱کلو گرام ہیرائین جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت۹۰ء۹۸لاکھ رویے ہے ۔اس کے علاوہ۵۱ء۶۱کلو گرام خشخاش اور بھنگ جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت ۲۲ء۹لاکھ روپے ہے‘‘۔
پولیس نے کہا کہ اس کے علاوہ ۱۱گاڑیوں اور۸۵ء۴۰لاکھ روپے نقدی ضبط کئے گئے ۔
پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تین مہینوں کے دوران کل۳کروڑ۳۴لاکھ۶۱ہزار روپے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا جو نقدی رقم شامل کرکے۴کروڑ۷۵لاکھ۴۶ ہزار روپے کی خطیر رقم بنتی ہے ۔