بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجپوت ہندو کی آخری رسومات میں مسلمان رہے پیش پیش رہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-01
in اہم ترین
A A
راجپوت ہندو کی آخری رسومات میں مسلمان رہے پیش پیش رہے

KULGAM, MAR 31 (UNI):- Villagers and CISF personnel participating at the last rites of CISF constable Balbir Singh died in a heart attack in Amritsar, at his native village Kakran in Kulgam district of Jammu and Kashmir on Friday.UNI PHOTO-14U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام کے کاکرن گاوں میں مقامی مسلمانوں نے مذہبی ہم آہنگی‘ اتحاد‘انسانیت نوازی اور کشمیریت کی عملی مثال قائم کی ہے جہاں وہ ایک راجپوت ہندو ‘بلبیر سنگھ ولد سریندر سنگھ کی آخری رسومات انجام دینے میں پیش پیش رہے ۔
آخری رسومات میں بیسیوں مقامی افراد بالخصوص نوجوان نے شرکت کی اور نم آنکھوں سے آنجہانی ہندو کو رخصت کیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ضلع کولگام کے کاکرن گاؤں میں بلبیر سنگھ کا یہ خاندان ان سینکڑوں ہندو خاندانوں میں سے ایک ہے جو گزشتہ تین دہائیوں کے نامساعد حالات کے دوران بھی کشمیر میں ہی مقیم رہے اور اپنے ہمسایہ مسلم برادری کے دکھ سکھ میں شامل حال رہے ۔
گزشتہ شب جب بلبیر سنگھ حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا ، تو اس گاؤں کے بیسیوں مسلمان ان کی آخری رسومات انجام دینے میں پیش پیش رہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ شام جب بلبیر سنگھ کے انتقال کر جانے کی خبر گاوں میں پھیل گئی تو درجنوں کی تعداد میں مردو زن، بچے اور بوڑھے ان کے گھر پر پہنچ گئے ۔
مقامی مسلمانوں نے جمعے کی صبح نہ صرف اپنے ہندو بھائیوں کے شانہ بشانہ آنجہانی کی آخری رسومات سر انجام دیں بلکہ ان کی ارتھی کو اپنے کندھوں پر اٹھانے کے علاوہ چتا کو آگ لگانے کیلئے درکار لکڑی اور دوسری چیزیں مہیاں کیں۔
آنجہانی کے ایک رشتہ دار نے نامہ نگاروں کو بتایا’’ہندوں اور مسلمانوں نے مل کر بلبیر سنگھ کی آخری رسومات انجام دی ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہم سب نے مل کر ان کی آخری رسومات ادا کردی ہیں، یہاں کی مقامی مسلم برادری نے آخری رسومات کیلئے درکار ہر چیز فراہم کی‘‘۔
آنجہانی کے ایک اور رشتہ دارنے بتایا’’ بلبیر سنگھ کی کل شام موت واقع ہوئی۔ مقامی مسلمانوں نے رات کے دوران ہی لکڑی وغیرہ کا انتظام کیا۔انہوںنے آخری رسومات ادا کرنے میں ہماری کافی مدد کی‘‘۔
معلوم ہوا ہے کہ ۵۵سالہ بلبیر سنگھ سی آئی ایس ایف میں تعینات تھا اور وہ رخصت پر گھر آیا ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغل باغات اور ٹیولپ گارڈن کے بعد اب سرسوںکے کھیت بھی غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

Next Post

منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک

منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.