جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مغل باغات اور ٹیولپ گارڈن کے بعد اب سرسوںکے کھیت بھی غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

’میں نے ایسا خوبصورت نظارہ اب تک نہیں دیکھا تھا جی کرتا ہے کہ ان ہی کھیتوں میں دن رات بیٹھ جائوں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-01
in مقامی خبریں
A A
مغل باغات اور ٹیولپ گارڈن کے بعد اب سرسوںکے کھیت بھی غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

Mustard

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر///
بہار کی آمد کے ساتھ ہی جہاں وادی کشمیر کے مشہور و معروف سیاحتی مقامات پر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا تانتا بندھنے لگتا ہے تو وہیں زرد اور سبز پھولوں سے لہلہاتے سرسوں کے کھیت کھلیان بھی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن رہے ۔
کھیتوں میں کھلے سرسوں کے پھلوں کے دلکش و دلفریب نظارے سیاحوں کو گاڑیوں سے اتر کر ان کھیتوں میں تصویریں کھینچنے اور ان نظاروں میں کچھ وقت صرف کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں اس وقت کھیتوں میں سرسوں کے پھول کھلے ہیں جس سے وادی کی قدرتی خوبصورتی و رعنائی دو بالا ہوئی ہے ۔
شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جانے والے والے غیر مقامی سیاح جب راستے میں سرسوں کے کھیتوں کا نظارہ دیکھتے ہیں تو وہ گاڑیوں سے اتر کر ان ںظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور کھیتوں میں جا کر فوٹو گرافی بھی کرتے ہیں۔
ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے امتیاز احمد نامی ایک شہری نے یو این آئی کو بتایا کہ سرسوں کے کھیتوں سے گذرنے کے دوران غیر مقامی سیاح خاص طور پر رک جاتے ہیں اور ان کھیتوں کی خوبصورتی سے بھی لطف اندوز ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھتے ہیں۔
شہری نے کہا’’سرسوں کے کھیت بھی اب یہاں سیاحتی مقامات کی طرح سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے کیونکہ اس سے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا‘‘۔
محمد امین نامی ایک شہری نے بتایا کہ سرسوں کے کھیتوں کی خوبصورتی تو مقامی لوگوں کو مسحور کرتی ہے غیر مقامی سیاحوں کی تو بات ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا’’نہ صرف غیر مقامی سیاح بلکہ مقامی لوگ بھی ان کھیتوں میں جا کر خوبصورت پھولوں کے بیچ فوٹو گرافی کرتے ہیں‘‘۔
غیر مقامی سیاحوں کا بھی ماننا ہے کہ موسم بہار میں کشمیر کی سیر کیلئے ضرور آنا چاہئے تاکہ سرسوں کے پھولوں کے نظاروں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے ۔
اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح نے کہا کہ سرسوں کے کھیتوں کی خوبصورتی دیکھ میں دمدنگ رہ گئی۔انہوں نے کہا’’میں نے ایسا خوبصورت نظارہ اب تک نہیں دیکھا تھا جی کرتا ہے کہ ان ہی کھیتوں میں دن رات بیٹھ جائوں‘‘۔
دریں اثنا حکام کے مطابق وادی میں گذشتہ دو برسوں کے دوران سرسوں کی کاشت۳۰ہزار ایکٹر اراضی سے۴ء۱لاکھ ایکٹر اراضی تک پہنچ گئی ہے ۔متعلقہ محکمے کی کاوشوں کے نتیجے میں وادی میں اس اراضی پر بھی سرسوں کی فصل اگائی جا رہی ہے جو پہلے خالی پڑی رہتی تھی۔
کسانوں کے مطابق امسال سرسوں کی کافی اچھی فصل ہے جس سے ان کو کافی فائدہ ہونے کی توقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیری مائیگرنٹ ریلیف ہولڈرز کا جموں میں احتجاج

Next Post

راجپوت ہندو کی آخری رسومات میں مسلمان رہے پیش پیش رہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
راجپوت ہندو کی آخری رسومات میں مسلمان رہے پیش پیش رہے

راجپوت ہندو کی آخری رسومات میں مسلمان رہے پیش پیش رہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.