منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر حادثات ‘معاملہ لوک سبھا میں اٹھا گیا

شاہرا پر طبی امداد کی چوکیاں تعمیر کی گئی ہیں:مرکزی وزیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-29
in مقامی خبریں
A A
مسعودی نے وادی میں بجلی بحران کا معاملہ میں لوک سبھا میں اُٹھایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے ممبر رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے لوک سبھا میں سری نگر جموں شاہرہ پر سڑک حادثات کا معاملہ اُٹھاتے ہوئے سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت سے قومی شاہراہ۴۴پر جموں و کشمیر سیکشن میں ہونے والی اموات کے واقعات کو موثر طریقے سے کم کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر جواب طلب کیا ہے ۔
ایک معاملے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے مسعودی نے سوال پوچھا جس میں گزشتہ ایک سال کے دوران سرینگر جموں نیشنل ہائی وے ۴۴پر سڑک حادثات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد اور مذکورہ مدت کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سخت موسمی حالات کی وجہ سے شاہراہ کو بند کئے جانے والے دنوں کی تعداد کے حوالے سے متعلقہ وزارت سے تحریری جواب طلب کیا گیا۔
این سی رکن لوک سبھا نے یہ بھی پوچھا کہ کیا مذکورہ حکومت نیشنل ہائی وے ۴۴پر حادثے کے مقامات کے قریب کوئی ٹراما سینٹر قائم کرنے کا ادارہ رکھتی ہے تو اس کی تفصیلات فراہم کی جائے اور اگر ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے تو پھراس کی وجوہات کیا ہیں۔انہوںنے شاہراہ پر ہلاکتوں کے واقعات کو موثر طریقے سے کم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھاے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی وضاحت طلب کی۔
مسعودی نے یہ بھی جاننا چاہا کہ کیا شاہراہ پر نئی تعمیر شدہ ٹنل ماحولیاتی خطرات کی وجہ سے گر گئی ہے اور اگر ایسا ہے تو اس کی تفصیلا ت بھی فراہم کی جائیں۔
اپنے جواب میں متعلقہ وزیر‘ نتن گڈگری نے کہا کہ گزشتہ سال حادثات کی کل تعداد ۶۴۸رہی اور مجموعی طور پر۹۳؍اموات ہوئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کی بندش صرف چند گھنٹے جاری رہی کیونکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے سلائیڈوں کو ہٹانے اور ٹریفک کو جلد سے جلد معمول پر لانے کیلئے حساس مقامات پر فوری رسپانس ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔
اپنے جواب میں گڈکری نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے حال ہی میں مکمل ہونے والے منصوبوں پر طبی امداد کی چوکیاں تعمیر کی گئی ہیں اور زیر تعمیر پروجیکٹوں میں میڈیکل ایڈ پوسٹ کی تعمیر کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔
گڈکری نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے۴۴جموں سرینگر سیکشن کی ۲۶۰کلومیٹر کی لمبائی میں سے تقریباً ۲۱۰کلومیٹر کو فور لیننگ مکمل ہوگئی ہے ، جس میں سے ۵۰ء۲۱کلومیٹر پر مشتمل ۱۰ٹنلیں شامل ہیں۔باقی ماندہ ۵۰ کلومیٹر میں فور لینگ کا کام بشمول ۶سرنگیں ۶۶۴ء۹کلومیٹر لمبائی میںاور پلوں۰۲ء۶کلومیٹر) پر کام جاری ہے ،جسے اگست ۲۰۲۵تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
گڈکری نے مزید کہا کہ ان سرنگوں اور پلوں کی تکمیل کے بعد سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے اثر سے زیادہ تر آزاد ہو جائے گا اور جموں اور سری نگر کے درمیان تمام موسمی رابطہ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی ولی عہد اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Next Post

نالہ سندھ کے پانی کا رنگ دودھ جیسا سفید ہونے کے بعد تحقیقاتی ٹیم تشکیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
نالہ سندھ کے پانی کا رنگ دودھ جیسا سفید ہونے کے بعد تحقیقاتی ٹیم تشکیل

نالہ سندھ کے پانی کا رنگ دودھ جیسا سفید ہونے کے بعد تحقیقاتی ٹیم تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.