اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-27
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۷مارچ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کیے جانے کے خلاف پیر کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے۔

راہل گاندھی کی رکنیت کو لے کر دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کی طرف سے زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک جبکہ لوک سبھا کی کارروائی 4 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

راہل گاندھی اور اڈانی کے معاملے پر اپوزیشن پارٹی کے اراکین پارلیمان نے سیاہ کپڑے پہن کر پارلیمنٹ میں گاندھی مجسمہ کے قریب احتجاج کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی بھی احتجاج میں شامل ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اجلاس کی حکمت عملی کے حوالے سے سینئر وزراءسے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں امت شاہ، انوراگ ٹھاکر، دھرمیندر پردھان، گڈکری، نرملا سیتارامن، پیوش گوئل سمیت کئی سینئر وزراءموجود تھے۔

بتا دیں کہ راہل گاندھی کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ہفتہ کو سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ اس عرضی میں مجرمانہ معاملے میں سزا پانے کے بعد رکن اسمبلی یا رکن پارلیمان کو نااہل قرار دینے کی دفعات کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس درخواست میں عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 8(3) کے آئینی جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ مرلیدھرن نے دائر کی ہے۔

گزشتہ روز کانگریس نے راہل گاندھی کی رکنیت کو لے کر ملک گیر سنکلپ ستیہ گرہ کیا۔ اس دوران دہلی پولیس نے کانگریس لیڈروں کو راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس ستیہ گرہ میں کھڑکے اور پرینکا گاندھی سمیت تمام بڑے لیڈران نے حصہ لیا تھا۔

یاد رہے کہ وائناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو گجرات کی ایک عدالت نے ’مودی سرنیم‘ ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔ جس کے بعد راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی گئی۔

بتا دیں کہ کرناٹک میں ایک ریلی کے دوران راہل گاندھی نے مودی سرنیم کو لے کر بیان دیا تھا جس کے بعد بی جے پی ایم ایل اے پرنیش مودی نے راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر کے پارمپورہ میں ایک کنبے کو ہراساں کرنے میں 9 گرفتار:پولیس

Next Post

جموں:فائر اینڈ ایمر جنسی سروس امیدواروں کا جموں میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

جموں:فائر اینڈ ایمر جنسی سروس امیدواروں کا جموں میں احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.