ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نائیڈو نے دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے تین ایف فراہم کرانے پر زور دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-13
in قومی خبریں
A A
محکمہ سے متعلقہ کمیٹیوں کے کام میں 56 فیصد اضافہ ہوا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی//نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے دیہی بلدیاتی اداروں کو قومی ترقی اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کی مہم میں بااختیار بنانے کے لیے تین ایف-فنڈز (ندھی)، فنکشنز (کام) اورفنکشنریز(افسر) دستیاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے پنچایتی راج کی وزارت کے زیر اہتمام ‘پائیدار ترقیاتی اہداف کے لوکلائزیشن’ پر منعقدہ قومی حصص دار کانفرنس کا پیرکوافتتاح کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور مختلف ریاستوں سے ضلع پریشدوں سے پنچایتوں کو تین ایف کی منتقلی کوسہولت فراہم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنا کر انہیں بحال اورریزروکرناہوگا۔
کانفرنس میں پنچایتی راج کے وزیر گری راج سنگھ، جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، دیہی ترقی کے وزیر مملکت فگن سنگھ کلستے اورمسٹر کپل موریشور پاٹل، پنچایتی راج کی وزارت میں سکریٹری سنیل کمار اور دیگر معززین موجود تھے۔
نائب صدر مسٹر نائیڈونے دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے مختص فنڈ جو10 ویں مالیاتی کمیشن میں 100 روپے فی کس سالانہ تھا سے بڑھا کر 15ویں مالیاتی کمیشن میں 674 روپے فی کس سالانہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فنڈزبراہ راست ان کے اکاؤنٹس میں جانے چاہئےاوراس سلسلے میں کوئی تبدیلی، کمی اور انحراف نہیں ہونا چاہیے۔اسی طرح، لوگوں کے لئے مخصوص ہر گرانٹ براہ راست مستحقین تک پہنچنا چاہئے۔
مسٹرنائیڈو نے کہا کہ تقریباً 70فیصد حصہ دیہی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر پائیدارترقی کے اہداف کوع حاصل کرنے کے لئے گاووں میں زمینی سطح پر یعنی پنچایتی سطح پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ملک میں دیہی بلدیاتی اداروں کے منتخب 31.65 لاکھ نمائندوں میں سے 46 فیصد خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اسمبلیوں اور دیگر قانون ساز اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا، "خواتین کو بااختیار بنانا معاشرے کو بااختیار بنانا ہے۔”
مسٹرنائیڈو نے کہا کہ 17 ایس ڈی جی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مربوط دیہی ترقی میں پنچایتوں کا ایک اہم کردار ہے جو کہ غریبی سے پاک، صاف ستھرا، صحت بخش، اطفال دوست، اور سماجی طور پر محفوظ اچھی حکمرانی والے گاؤوں کو یقینی بنانے کے لیے نو موضوعات کے تحت شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے ہاردک پٹیل کو دی راحت، فساد کیس میں سزا پر روک

Next Post

کووڈ ویکسینیشن میں 185.90 کروڑ ویکسین لگیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
بھارت میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 180.60کروڑ سے متجاوز

کووڈ ویکسینیشن میں 185.90 کروڑ ویکسین لگیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.