ممبئی// ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل 2014 کا آغاز لگاتار پانچ ہار کے ساتھ کیاتھا اس کے باوجود وہ ناک آؤٹ تک میں پہنچی تھی اس کے بعد ٹیم نے آئی پی ایل 2015 کا آغاز چار ہار کے ساتھ کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اگر کوئی ٹیم خراب شروعات کوجھیلنے اورواپسی کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے، تو وہ ممبئی انڈینز ہی ہے۔ لیکن یہ سب تاریخ ہے اور جسپریت بمراہ موجودہ دن یعنی آئی پی ایل 2022 پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ ممبئی انڈینز لڑائی جاری رکھیں گے اور ساتھ ہی ساتھ آگے جانے کا راستہ بھی تلاش کرلیں گے۔
بمراہ نے منگل کو کہا، "اب تک جو کچھ بھی ہوا ہے وہ ماضی ہے۔ تاریخ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ یہ ایک مختلف ٹیم ، مختلف وقت، مختلف منظرنامے تھے۔ ابھی ہم حال میں رہ رہے ہیں۔ ہاں، چیزیں ہمارے لئے ابھی تک منصوبہ کے مطابق نہیں ہوئی ہیں، لیکن ہم لڑتے رہیں گے ہم راستہ تلاش کرتے رہیں گے، کرکٹ کا کھیل اسی طرح چلتا ہے، جب بھی کوئی چیلنج آتا ہے، توآپ اس چیلنج کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی ہم ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”
بمراہ قائدانہ گروپ کا حصہ ہیں اور ممبئی انڈینز کے بولنگ اٹیک کے لیڈر ہیں۔ اکثر وہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ اٹیکنگ لائن کی قیادت کرتے ہیں اور بوقت ضرورت وہ دوسرے گیند بازوں کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ توایسا کرنے کے لیے وہ کیا کیا کرتے ہیں۔ منصوبہ بندی کرتے ہیں، حکمت عملی بناتے ہیں یا حوصلہ افزاباتیں کرتے ہیں؟
فاسٹ باؤلر نے کہا، "اس مقام پر آپ کو کسی کوترغیب یا حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہر کوئی کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہے، اس لیے ہم کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ اس لیے حوصلہ افزائی کے کسی اور ذریعہ کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں، چیلنجز ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں۔” جب بھی آپ کو کسی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ خود کو آزمانا چاہتے ہیں۔ اس سال جب وکٹ بلے بازوں کی کی مددکررہی ہے اوروکٹ لینا مشکل ہوگیا ہے، توپھر آپ کو اپنے لئے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔ ہم اس سے مختلف نہیں ہیں۔ ہم بھی نئے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بات پر کافی بحث ہوئی ہے کہ ہم اس موجودہ صورتحال پر کیسے اثر ڈال سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہم کچھ منصوبے لے کر آئے ہیں۔”