جوہانسبرگ//جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ان کے خلاف آئندہ تادیبی سماعت کے بعد وہ عہدے پر برقراررہنا چاہیں گے یا نہیں۔ 16 اور 20 مئی کے درمیان، باؤچر سینئر وکیل ٹیری موٹاؤ کے سامنے اپنے خلاف کھیلوں کی زندگی اور بعد میں کوچنگ کے دوران نسل پرستی کے مسائل پرسنگین بدتمیزی کے الزامات کا جواب دیں گے۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے جس سے وہ اپنے معاہدے کے مطابق اگلے سال کے ون ڈے ورلڈ کپ تک برقرار رہنے سے پہلے ہی عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔
باؤچر کواس عہدے پر دسمبر 2019 میں تعینات کیا گیا تھا اور تب سے وہ تنازعات کے گھیرے میں رہے ہیں۔ انہوں نے انوک انکوے کی جگہ لی تھی جو خود جنوبی افریقہ کے پہلے افریقی نژاد کوچ تھے، لیکن انہیں باؤچر کے معاون کے طور پر رکھا گیا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ نتائج پرسوال اٹھے، خاص طور پر جب انگلینڈنے انہیں گھر پر سیریز میں شکست دی۔ بعد میں ایس جے این کی سماعت کے دوران باؤچر سمیت کئی سابق کھلاڑیوں کا نام لیا گیا۔ باؤچر پر پال ایڈمز کے خلاف بدسلوکی، انکوے کے ساتھ ان کا سلوک اوربلیک لائیوز میٹر کے سلسلے میں اس کے طرز عمل کے تعلق سے الزام لگایا گیا تھا۔
مستقل مزاجی کی کمی میں رینکنگس کے ساتویں نمبرپر پھسل چکی ٹیم کو سنبھالنے میں اور دباو اس وقت بڑھا جب ٹیم نے ون ڈے میں خراب کارکردگی کی وجہ سے اگلے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا راستہ بھی اپنے لئے مشکل بنالیا۔ بنگلہ دیش پر2-0 سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد، باؤچر نے کہا: "یہ ایک مشکل وقت رہا ہے۔ میں نے کرکٹ کے نقطہ نظر سے اس کام میں واقعی لطف اٹھایا ہے۔ میں نے اس ٹیم کے ارد گرد رہتے ہوئے ان کھلاڑیوں کی ترقی دیکھی ہے۔” میدان کے باہرکی باتوں کے بارے میں میں زیادہ جوش و خروش سے بات نہیں کروں گا۔”