منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر:ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ سیاحوں کےلئے تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-18
in تازہ تریں
A A
سری نگر میں ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ لوگوں کیلئے کھل گیا

SRINAGAR, MAR 22 (UNI) Indira Gandhi Memorial Tulip Garden, the Asia’s largest Tulip Garden in Srinagar on the foothills of Zabarwan range with an overview of Dal Lake is set to open for the visitors on March 23. UNI PHOTO-SRN1

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ 18مارچ

سرینگر کی زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ زائد از12 لاکھ حسین و جمیل ٹولپ کے ساتھ سیاحوں کی آمد کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہے ۔

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

بتادیں کہ متعلقہ حکام کے مطابق باغ گل لالہ کو 19 مارچ سے عوام کے لئے کھولا جائے گا۔

جھیل ڈل کے کناروں پر واقع اس وسیع و عریض اور دلکش باغ جس میں لاکھوں رنگ برنگی ٹلپ بلب لگے ہوئے ہیں،کو لیفٹیںنٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے اتوار کی دو پہر کو عوام کے لئے کھولے جانے کی توقع ہے ۔

باغ گل لالہ میں امسال ہالینڈ سے بر آمد شدہ چار نئے ٹلپ کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں کیپ کنیا، سویٹ ہارٹ، ہیملٹن اور کرسمس ڈریم شامل ہیں۔

ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی آمد پر 68 رنگ برنگی اقسام کے ٹیولپ بلب کے علاوہ ڈیفوڈل، ہائیسن، مسکری کے چشم کشا پھول اور بادام، خوبانی، آڑو کے درخت بھی باغ کی خوبصورتی و شان و شوکت میں چار چاند لگائیں گے ۔

عہدیدار نے کہا کہ باغ میں فی الوقت زائد از ایک درجن اقسام کے 25 فیصد ٹولپ کھل گئے ہیں اور موسم ساز گار رہنے کی صورت میں باقی ٹولپ بھی کھلیں گے ۔

انہوں نے کہا”گل لالہ کا پھول بہت ہی نازک ہونے کے ساتھ ساتھ اِس کی زندگی صرف 15 سے 17 دنوں پر ہی محیط ہوتی ہے ۔ تاہم ٹیولپ کی زندگی اس کے قسم اور موسمی صورتحال پر منحصر ہے ۔ اگر موسم سرد رہا تو اس کی زندگی بڑھ سکتی ہے ۔ اگر درجہ حرارت 20 ڈگری سے اوپر چلا گیا تو اس کی زندگی کچھ دن مختصر ہوجاتی ہے “۔

اتوار کو باغ کی افتتاحی تقریب پر مہمانوں کی تفریح کے لئے موسیقی کے ایک پروگرام کا انعقاد بھی متوقع ہے ۔

سینکڑوں باغبانوں اور مزدوروں کی کئی مہینوں کی پیہم محنت کا نتیجہ ہے کہ زائد از 30 ایکٹر اراضی پر محیط اس باغ کو سیاحوں کے لئے ہر لحاظ سے تیار کیا گیا ہے ۔

باغ کو مزید دلکش و دلپذیر بنانے کےلئے امسال ایک واٹر چینل جو باغ کے بیچوں بیچ موجود تھی کو مزید بڑھایا گیا اور اس کے علاوہ باغ میں فواروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں باغ کی سیر سے لطف اندوز ہونے کئے لئے جسمانی طور معذور اور عمر رسیدہ لوگوں کے لئے ویل چیئرز کو دستیاب رکھا گیا ہے اور دوسری سہولیات کو بھی بڑھایا گیا ہے ۔

امسال سیاح قریب 600 کنال اراضی پر پھیلے اس باغِ گل لالہ میں لگی 68 اقسام کی 16 لاکھ سے زیادہ ٹیولپ گٹھلیوں کے حسین نظاروں سے محظوظ ہوں گے ۔

وادی کشمیر میں کئی برسوں کے بعد سال گذشتہ ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد دیکھی گئی اور باغ گل لالہ کی سیر ان کی ترجیحات میں تھی۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے سراج باغ کے نام سے مشہور اندرا گاندھی میموریل ٹلپ گارڈن کو سال 2008 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے قوم کے نام وقف کیا تھا۔ باغ گل لالہ کے قیام کا بنیادی مقصد وادی میں شعبہ سیاحت کو مزید فروغ دینا تھا۔

باغ گل لالہ بالی ووڈ فلم سازوں کے لئے بھی محبوب مقام ہے جس کے پیش نظر گذشتہ ایک دہائی کے دوران یہاں کئی فلموں کی شوٹنگ کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ کے متری گام میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری

Next Post

مشرق لداخ میں چین کے ساتھ صورتحال نازک‘ خطرناک:جئے شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
Next Post
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت

مشرق لداخ میں چین کے ساتھ صورتحال نازک‘ خطرناک:جئے شنکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.