ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹی ۵ ٹنل آزمائشی طور پر ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

’اب مسافروں کو چٹانیں کھسکنے سے راحت ملے گی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-17
in اہم ترین
A A
ٹی ۵ ٹنل آزمائشی طور پر ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر تعمیر کی گئی پنتھال ٹنل کوجمعرات کوآزمائشی بنیادوں پر ٹریفک کیلئے کھولا گیا ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن‘مسرت اسلام کے مطابق قومی ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے قومی شاہراہ پر پُر خطر پنتھال راستے کو بائی پاس کرنے کیلئے۸۸۰میٹر طویل ٹی۵ٹنل کو بر وقت مکمل کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹنل سے لوگوں کو شاہراہ پر چٹانیں کھسک آنے سے بند رہنے کی مصیبت سے راحت نصیب ہوگی۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ سرینگر جموں شاہراہ پر پنتھال کے مقام پر ہی اکثر و بیشتر حادثات رونما ہوتے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکار نے ٹی ۵ٹنل کا کام کئی برس قبل ہاتھ میں لیا ۔
ذرائع نے کہاکہ دو ہفتے قبل اس ٹنل پر کام مکمل ہوا اور جمعرات کے روز پنتھال ٹنل کو آزمائشی بنیادوں پر ٹریفک کیلئے کھولا گیا۔انہوں نے بتایا کہ۸سو میٹرلمبی اس ٹنل کو ٹی ۵نام دیا گیا ہے ۔
ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر جموں شہر پر پنتھال کا حصہ پتھرکھسک آنے کی وجہ سے مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے انجینئروں نے اس پر کام مکمل کیا ہے ۔
عہدیدار کے مطابق رام بن سے بانہال کے درمیان شاہراہ کے اہم حصوں پر چار سو اور آٹھ سو میٹر کی تین سرنگیں تعمیر کی جانی تھیں۔انہوں نے کہاکہ گر چہ ٹنل کی تعمیر سے فاصلہ کم نہیں ہوگا لیکن پنتھال اسٹریچ کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہو گیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معمولی بوندا باندی کے ساتھ ہی پنتھال کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو روکنا پڑتا تھا لیکن مذکورہ ٹنل کو آپریشنل کرنے کے بعد یہ مسئلہ اب حل ہو گیا ہے ۔
عہدیدار نے بتایا کہ ٹی ۵ٹنل کے بعد قومی شاہراہ پر رام بن اور ڈگڈول میں دو ٹیوبز پر بھی کام بہت جلد شروع ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) رامبن مسرت اسلام، جو کہ رامبن ضلع میں ناشری اور بانہال کے درمیان این ایچ اے آئی کے چار لین پروجیکٹ کے ۶۶ کلومیٹر طویل حصے سمیت قومی پروجیکٹوں کے جاری کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، نے کہا کہ پنتھال کئی دہائیوں سے سڑک پر تودے گرنے سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم اب ٹنل کو شروع کرنے سے ان کا سفر آسان ہوگا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج کے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ دو پائلٹ ہلاک

Next Post

’پاکستان کے حالات پر گہری نظر رکھی ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
’پاک چین مشترکہ بیان میں کشمیر کا حوالہ مسترد‘

’پاکستان کے حالات پر گہری نظر رکھی ہے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.