بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پراپرٹی ٹیکس کے معاملے پر ایل جی کا کل جماعتی اجلاس طلب کرنا ناگزیر: رینا

’ چیمبر آف کامرس، تاجر برادری اور بار ایسو سی ایشن شامل ہیں کو دعوت دی جانی چاہئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-12
in اہم ترین
A A
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

جموں//
جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے صدر‘ رویندر رینا نے پراپرٹی ٹیکس کے معاملے پر لیفٹیننٹ گورنر سے آل پارٹی میٹنگ طلب کرنی چاہے ‘ جس میں سبھی سیاسی تنظیموں کے لیڈران، چیمبر آف کامرس، تاجر برادری اور بار ایسو سی ایشن شامل ہیں کو دعوت دی جانی چاہئے ۔
رینا نے مزید بتایا کہ جائیداد ٹیکس کے معاملے پر لوگوں میں خدشات پائے جارہے ہیں جس کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے اور سرکاری مشینری کو بھی اس حوالے سے عوام میں بیداری مہم چلانی چاہئے ۔
ان باتوں کا اظہاربی جے پی یونت صدر نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جائیداد ٹیکس کے معاملے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو لوگوں کے خدشات دور کرنے چاہئے ۔
رینا نے کہا کہ ۲۰۱۲میں عمر عبداللہ کی سرکار نے کابینہ میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے حوالے سے میٹنگ طلب کی جبکہ ۲۰۱۷میں محبوبہ مفتی کی سربراہی میں حکومت نے اسمبلی میں بل بھی پاس کی ۔
بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے پیچھے کون سی مجبوریاں ہیں ایل جی انتظامیہ کو اس حوالے سے سبھی باتیں پبلک ڈومین میں رکھنی چاہئے ۔
رینا نے کہاکہ ملک کی ہر ریاست اور یونین ٹریٹری میں جائیداد ٹیکس لاگو ہے اور یہاں پر اس کو لاگو کرنا کوئی نئی بات نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شہروں کی ترقی کی خاطر پراپرٹی ٹیکس کا اطلاق ناگزیر تھا ۔
بی جے پی یوٹی صدر نے کہاکہ جیسا کہ ایل جی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایک ہزار سیکوئر فٹ مکان پر یہ ٹیکس لاگو نہیں یعنی شہری علاقوں میں چالیس فیصد آبادی کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔
رینا نے بتایا کہ شہروں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے ایل جی منوج سنہا کی مداخلت کے بعد ہی نیتی آیوگ فنڈس واگزار کررہا ہے لہذا پراپرٹی ٹیکس سے جو پیسے جمع ہونگے اُن کو شہروں کی ترقی کی خاطر ہی خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ پیسے دہلی نہیں جائیں بلکہ میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنز ان پیسوں کو تعمیر وترقی کے کاموں پر خرچ کریں گے ۔
بی جے پہ یونٹ صدر نے کہاکہ ایل جی سنہا کو اس حوالے سے عوام کے سامنے آکر خدشات دور کرنے چاہئیں اور اس معاملے کو پبلک ڈومین میں رکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ میری رائے ہے کہ ایل جی جائیداد ٹیکس پر آل پارٹی میٹنگ طلب کریں اور اس میٹنگ میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ بار ایسو سی ایشن ، چمبر آف کامرس اور تاجر برادری سے وابستہ نمائندوں کو مدعو کیا جانا چاہئے تاکہ سبھی خدشات کو دور کیا جاسکے ۔
ایپ ٹیک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رینا نے کہاکہ جموںکشمیر یوٹی کے نوجوان اس کمپنی سے بددل ہو گئے ہیں کیونکہ جس طرح سے سب انسپکٹر اور فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات کے پیپر لیک کئے گئے امیدواروں میں ڈر کا ماحول ہے کہ کہیں دوبارہ ایسا نہ ہو۔
رینا نے کہاکہ امیدوار اس وقت احتجاج پر ہیں اور ہم بھی اس بات کے قائل ہیں کہ بھرتی عمل میں ایمانداری سے کام لیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ جے کے ایس ایس بی کے چیرمین راجیش شرما نے گزشتہ روز ہی پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ امتحانات ایمانداری سے لئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے دل میں جو پریشانی ہے اُس کو دو ر کرنے کی ضرورت ہے ۔
بی جے پی لیڈر نے مزید بتایاکہ چوری، جعلسازی کرنے والے آفیسران کو گھسیٹ گھسیٹ کر جیلوں میں بند کیاجانا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارشوں میں کمی: کسانوں کیلئے فصل پلان جاری کیا جائیگا:ناظم زراعت

Next Post

’عوامی مفادات سب سے مقدم ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

’عوامی مفادات سب سے مقدم ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.