بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امسال امر ناتھ یاترا تاریخ کی سب سے بڑی یاترا ہوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-12
in مقامی خبریں
A A
امسال امر ناتھ یاترا تاریخ کی سب سے بڑی یاترا ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

سرینگر//
مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری ‘اپوروا چندرا کا کہنا ہے کہ امسال سالانہ امرناتھ یاترا جموں کشمیر کی تاریخ کی سب سے بڑی یاترا ہو گی۔انہوں نے کہا اس سال چھ سے آٹھ لاکھ یاتریوں کی یاترا متوقع ہے ۔
اپوروا چندرا کا کہنا تھا کہ یاترا کو احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے سیکورٹی اور دیگر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
اپوروا چندرا نے کہا کہ اس سال امر ناتھ یاترا جموں وکشمیر کی تاریخ کی سب سے بڑی یاترا ہوگی کیونکہ تقریباً چھ سے آٹھ لاکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے ۔
اطلاعات و نشرعات کے سیکریٹری نے بتایا کہ پیر کے روز انتظامیہ کے آفیسران جن میں ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنرس شامل ہیں کے ساتھ ملاقات کی جس دوران ہمیں بتایا گیا کہ اس سال یہ ایک تاریخی یاتراہوگی اور اس کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔
اپوروا چندرا نے اس موقع پر بتایا کہ جہاں تک حفاظتی انتظامات کا تعلق ہے وادی کشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں اور یہ کہ اس سال کے تین ماہ کے دوران ریکارڈ توڈ سیاح وادی کی سیر وتفریح پر آئے ہیں۔اُن کے مطابق وادی کے سبھی ہوٹلوں، ہاوس بوٹوں میں فل بکنگ ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں ۔
اپوروا چندرا نے کہاکہ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے حال ہی میں کہ اکہ صرف چند ماہ کے دوران ۸۰لاکھ سیاحوں نے یوٹی کا دور کیا جو ایک ریکارڈ ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ واقعی میں حالات ٹھیک ہوئے ہیں۔
اپوروا چندرا نے بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشرعات نے جموں وکشمیر انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ امر ناتھ یاترا اور کشمیر کے خوبصورت مقامات پر ایک مختصر دستاویزی فلم تیار کرے تاکہ اس فلم کو پورے بھارت اور دیگر ممالک میں دکھایا جاسکے ۔
دریں اثنا سالانہ امر ناتھ یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں نے بھی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر جموں سے پوترا گھپا تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں اور یاترا سے قبل ہی حساس علاقوں میں اضافی نفری کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے ۔
ذرائع نے مزید کہاکہ پہلگام اور بالہ تل میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر سرینگر جموں شاہراہ پر بھی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا جارہا ہے جبکہ یاترا گاڑیوں کیلئے بالہ تل اور پہلگام تک الگ سے حفاظتی عملے کے اہلکار تعینات رہیں گے ۔
ذرائع نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے چالیس ہزا ر پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے نئی دہلی میں بھی میٹنگیں ہو رہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یاترا شروع ہونے سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یاترا کے حوالے سے سیول، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کریں گے جس دوران انہیں سیکورٹی کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کے بارے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج کی درخواستیں ۲۲؍اپریل۲۰۲۲ تک آن لائن دی جا سکتی ہیں:حج کمیٹی

Next Post

عید گاہ سرینگر کا پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

عید گاہ سرینگر کا پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.