منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ڈرگس:یہ ناقابل معاف گناہ ہے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

نہیں صاحب یہ صحیح نہیں ہے… یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے… اچھا نہیں ہو رہا ہے…او ر آج جو اچھا نہیں ہو رہا ہے ‘ کل کے اس کے نتائج آپ اور ہمارے لئے بھی اچھے نہیں ہو سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں ہو نہیں ہو سکتے ہیں۔ ایسا کوئی دن نہیں گزرتا ہے جب کشمیر میں ‘ جموں میں ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد کے اُس طرف سے بھیجے گئے ڈرگس کو پکڑا نہیں جاتا ہے…ایسا کوئی دن نہیں گزرتا ہے اور… اور صاحب یہ اچھی بات نہیں ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ بھی اس بات سے اتفاق کریں گے کہ … کہ ہمسایہ ملک سے بھیجے جا رہے ڈرگس کی ساری مقدار کوپولیس پکڑ لے گی یہ ممکن نہیں ہے … ایسا ہو نہیں سکتا ہے… مطلب یہ کہ یہ ڈرگس بازار میں آجاتے ہیں… اس ڈرگس کو ہمارے نوجوانوں تک پہنچایا جارہا ہے … انہیں اس لعنت کا عادی بنایاجا رہا ہے ‘ ان کا مستقبل تاریک کرنے کا سامان پیدا کیا جارہا ہے … یقینا ہمسایہ ملک اس کے پیچھے ہے‘پہلے اس نے بندوق سے ہماری نوجوان پود کو تباہ کردیا اور… اور رہی سہی کثر اب ڈرگس بھیج کر وہ پورا کررہا ہے اور… اور افسوس اور ماتم ان لوگوں اور انکی عقل پر جو آج بھی اسے … اس ہمسایہ ملک کواپنا محسن اور خیر خواہ سمجھتے ہیں… کیا محسن اور خیر خواہ ایسے ہو تے ہیں …امید ہے عقل کے اندھے اس پر ضرور سوچ لیں گے۔ لیکن… لیکن صاحب مجرم صرف ہمسایہ ملک ہی نہیں ہے‘ اس جرم میں یہاں کے… کشمیر کے کچھ ضمیر فروش بھی ملوث ہیں ‘ وہ بھی برابر کے شریک ہیں‘ جو ایل او سی سے ‘ سرحد سے ان ڈرگس کو حاصل کرکے کشمیر اور جموں کے بازاروں میں پہنچا رہے ہیں اور…اور دولت حاصل کرنے کیلئے پہنچا رہے ہیں ۔ یہ اس قوم کے سب سے بڑے مجرم ہیں… حکومت جنگجوؤں ‘ان کے ساتھیوں اور علیحدگی پسندوں کی املاک کو قرق کررہی ہے… لیکن اس سے زیادہ اہم اِن لوگوں کی جائیدادوں کو منسلک کرنا ہے ‘ انہیں اپنے قبضے میںلینا ہے ‘کیوں کہ یہ جو کام کررہے ہیں… یہ جو جرم … گھناؤنا جرم کررہے ہیں‘ وہ کسی بھی طرح … کسی بھی طرح قابل معاف نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ بات ہما ری نئی پود‘ نئی نسل اور مستقبل کی ہے… نوجوانوں کو ڈرگس کی لت لگا کر یہ لوگ ان کا اور… اور ساتھ ہی اس قوم کا مستقبل بھی تاریکیوں کی نذر کرنا چاہتے ہیں اور… اور یہ ایسا گناہ ہے جو کسی بھی حالت میں قابل معاف نہیں ہے… قابل معاف نہیں ہو سکتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘

Next Post

سروسز سلیکشن بورڈ پر اعتماد ختم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سروسز سلیکشن بورڈ پر اعتماد ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.