منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘

’اس بارے میںپارلیمنٹ میں کہا گیا وعدہ جلد ہی پو را کیا جائےگا :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-06
in ٹاپ سٹوری
A A
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

جموں/۶مارچ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر(پی او جے کے) کو بھارت کا حصہ قرار دےتے ہو ئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قرار داد میں اس بارے میں کیا گیا وعدہ جلد ہی پورا ہو جائےگا ۔
سنہا نے آج سپورٹس سٹیڈیم بھور کیمپ میں پی او جے کے کے بے گھر اَفراد کےلئے ایل جی سپیشل گورننس کیمپ کا اِفتتاح کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ” پی او جے کے ہندستان کا اَٹوٹ اَنگ ہے ۔پی او جے کے کے بارے میں پارلیمنٹ میں کیا گیا وعدہ ماتا ویشنو دیوی اور بابا اَمرناتھ کے اَشیرواد سے جلد ہی پورا ہوجائے گا۔“
سنہا نے کہا کہ نئے جموں و کشمیر کی ترقی مرکزی دھارے کی ترقی میں پی او جے کے کے بے گھر افراد کے مکمل انضمام کے بغیر نامکمل ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں تا کہ وہ اپنی حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ اَدا کرسکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ۵ اگست۲۰۹۱ ءکو وزیر اعظم نریندر مودی نے دہائیوں سے جاری ناانصافی کو ختم کیا اور والمیکی ، گورکھا ، صفائی کرمچاریوں اور بے گھر افراد کو مساوی مواقع فراہم کئے ہیں ۔
ایل جی نے کہا ” مغربی پاکستان کے کنبوں کو کئی دہائیوں سے امتیازی سلوک کا سامنا تھا ۔ کئی کمیونٹیوں کو ووٹنگ کے حقوق اور آئین میں درج شہریوں کے دیگر حقوق سے محروم کیا گیا تھا ، کئی نسلوں سے دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کیا گیا ۔۲۰۹۱ ءکے بعد انہیں مساوی حقوق دئیے گئے اور سب کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں “۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”پی او جے کے کے بے گھر کنبوں نے بہت نقصان اُٹھایا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ان کے دُکھوں کو سمجھا او ران کی مالی مدد اور تصفیہ کا اِنتظام کیا۔ ہم نے یہ کیمپ وزیر اعظم کی ہدایت پر سماجی تحفظ کی سکیموں ، نوجوانوں کو سنبھالنے کےلئے منعقد کیا ہے تاہ وہ کاروباری بننے کے اَپنے خوابوں کو پورا کریںاور اس بات کو یقینی بنائیںکہ وہ دیگر شہریوں کی طرح تمام سہولیات حاصل کرسکیں ۔ بے گھر کنبوں کی کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کےلئے اَقدامات کئے جائیں گے ۔“
سنہانے اعلان کیا کہ حکومت جموںوکشمیر پی او جے کے کے شہدا¿ کی یاد میں سمرتی بھون تعمیر کرے گی ۔بے گھر کنبوں کی ثقافت اور روایات کے تحفظ اور فروغ کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ زمین کی نشاندہی پہلے ہی کی گئی ہے او رجلد ہی تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان بہادر شہریوںکو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جو اَکتوبر۱۹۴۷میں پاکستان کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ہم ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور بے گھر کنبوں کے دُکھ اور تکالیف کو سمجھتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے حقوق کو محفوظ بنائیں اور کمیونٹی کی نوجوان پود کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ایک ساز گار ماحول تیار کریں۔
سنہانے کہا ہم نے یو ٹی سے باہر رہنے والے کنبوں کیلئے۲۰۲۱ میںرَسائی پروگرام شروع کئے تھے تا کہ کوئی بھی فلاحی سکیم میں پیچھے نہ رہے اور ہنر مندی ، خود روز گار ، سماجی امداد ، سکالر شپ ، کھیل ، معاشی ترقی اور مالی استحکام میں مدد کیلئے مالی شمولیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا وزیر اعظم کا منتر ” ونچتوں کو وریاتا“ ہمارے ترقیاتی سفر کی رہنمائی کر رہا ہے ۔گزشتہ ۳۰ ماہ میں ہم نے جامع حکمرانی ، شفاف ، مو¿ثر اور جوابدہ کو یقینی بنایا ہے اور سب کو یکساں فائدہ اور مساوی مواقع فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایا ہے ۔
سنہانے ۷ ذیلی سکیموں کو ” مائیگرنٹوں اور وطن واپس آنے والوں کی ریلیف اور بحالی “ کے تحت ایک سکیم بنانے اور فلاحی سکیموں کو۲۶۔۲۰۲۵ءتک بڑھانے کیلئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ۔
اِس مہم کا مقصد فلاحی سکیموں کو ہر گھر تک پہنچانا،مرکزی معاونت والی سکیموں اور یوٹی سکیموں کے تحت تمام اِستفادہ کنند گان کی کوریج کو یقینی بنانا ہے جس کا اِنعقاد اودھمپور ، راجوری ، جموں ، پونچھ اور کٹھوعہ میں کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جائیداد ٹیکس کو کچھ برسوں کے لئے موقوف کیا جانا چاہئے : الطاف بخاری

Next Post

ڈرگس:یہ ناقابل معاف گناہ ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ڈرگس:یہ ناقابل معاف گناہ ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.