منگل, مارچ 28, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

سروسز سلیکشن بورڈ پر اعتماد ختم

بلیک لسٹ فرم کے حق میں ٹھیکہ کی منسوخی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-07
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اُردوؔ محبت کی زبان ہے تعصب کی نہیں

الیکشن:نئی سیاسی صف بندی

ہر گذرتے دن کے ساتھ جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ پر سے عوام کا اعتماد ٹوٹتا جارہاہے۔گذشتہ کچھ مدت سے ایک تواتر کے ساتھ سرکاری محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کے حوالہ سے ہزاروں خواہش مند نوجوانوںنے عرق ریزی کے بعد بورڈ کی جانب سے منعقدہ امتحانات میںحصہ لیا،مسلسل کئی ماہ تک انتظار کے بعد ان امتحانات اور انٹرویوز کو مختلف وجوہات باالخصوص مصلحتوں جن کی آج تک بورڈ کی طرف سے کوئی اطمیان بخش وضاحت نہیں کی گئی کو کالعدم قراردیا جاتارہا، اس طرح خواہشمند اُمیدواروں کی اُمیدوں اور خوابوں کو ایک یادوسرے کسی بہانے خاک نشین کیاجاتارہا۔ البتہ ہر کالعدم انٹرویو کے جواز میں صرف یہ بتایاجاتارہا ہے کہ امتحانات، انٹرویوز اور پراسیس میں بے ضابطگیاں پائی گئی۔
انٹرویوز اور لئے جاتے رہے امتحانات کو کالعدم قرار دیئے جانے کا جو تواتر دیکھاجارہاہے اس کے تعلق سے عوامی اور سیاسی حلقوں میں مختلف نوعیت کی چہ میگوئیاں کی جارہی ہے۔ان کی گہرائیوں یا ان میں کس حد تک سچائی ہے یا غلط بیانی سے کام لیاجارہاہے یا منسوب کیاجارہاہے قطع نظراس کے سوشل میڈیا پر جو اطلاعات اور ردعمل کچھ عرصہ سے گردش میں ہے اور جو چرچا کی جارہی ہے اگر ان میں کوئی صداقت ہے تو معاملہ بے حد گھمبیر ہے جو اعلیٰ سطح پرمنصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور مکمل شفافیت کے ساتھ تحقیقات کا متقاضی ہے۔
دعویٰ کیاجارہاہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ نے ایک ایسے ادارے کو امتحانات کے لئے ٹھیکہ الاٹ کیا ہے جس ادارے کی دیانت مشکوک ہے، جس ادارے کو ملک کی کئی ریاستوں نے اس کی بدیانتی ، غلط کاریوں، کورپشن اور بدعنوان طریقہ کار اور ان کے مسلسل اعادہ کے تناظرمیں بلیک لسٹ کررکھا ہے جبکہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ بھی اس مخصوص ادارہ پر جرمانہ عائد کرچکی ہے۔ ان ٹھوس حقائق کے باوجود جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے کیوں اور کس بُنیاد پر APTECHنامی فرم کو یوٹی میں امتحانات منعقد کرنے اور انٹرویوز لے کر سلیکشن پراسس کا ٹھیکہ الاٹ کردیاہے اس بارے میں لوگ جو کچھ بھی جاننا چاہتے ہیں کوئی قانون ان کی اس جانکاری کے حصول کی راہ میں مانع نہیں ہے لیکن سروسز سلیکشن بورڈ کے آفیسران اعلیٰ خاموش ہیں اور کچھ بھی نہیں کہہ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فورموں پر جو ہاہاکار مچی ہوئی ہے باالخصوص متاثرہ اُمیدوار لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے مسلسل اپیل کررہے ہیں کہ وہ ذاتی طور سے مداخلت کریں اور ان کے حال اور مستقبل اور حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر گورنر انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہ کی تو جموں وکشمیرکے لاکھوں بے روزگار تعلیم یافتہ افراد کا حال اور مستقبل تباہ وبرباد ہوکر رہ جائے گا اور بدعنوانیوں، کورپشن اور تعصب سے عبارت جذبات اور فکر سے کام لینے والوں کے حوصلے بلند اور مضبوط ہوکر جموںوکشمیر کو آگ کے ایسے نئے شعلوں کی نذر کرنے کا موجب بن سکتا ہے جس پرآگے چل کر قابو پانا ناممکن بن سکتا ہے۔
اس مخصوص تناظرمیں یہ مطالبہ شدت اختیار کرگیا ہے کہ پہلی فہرست میں اپ ٹیک نامی فرم کے حق میں منظور ٹھیکہ منسوخ کردیاجائے، اس تعلق سے اُمیدواروں کی اکثریت نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیاجاتا ہے تو وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے اور اُس صورت میں سروسز سلیکشن بورڈ کیلئے زمین پر اپنے پائوں کھڑا رکھنامشکل بن سکتے ہیں۔ ان اُمیدواروں کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ اپ ٹیک فرم کا اب تک کا ریکارڈ اس کی کارکردگی اور طریقہ کار کے تناظرمیں بے حد مشکوک اور بدترین رہاہے،چنانچہ اس ریکارڈ کی حامل فرم کے ہاتھ میں جموںوکشمیر کی نوجوان آبادی کا حال اور مستقبل محفوظ نہیں اور نہ ہی کسی بھی حوالہ سے اس فرم کو اب قابل اعتبار فرض کیا جاسکتا ہے۔ فرم کے حق میں الاٹ شدہ ٹھیکہ منسوخ نہ کرنے اور بدستور فرم مذکورہ پر ہی امتحانات اور انٹرویوز کیلئے مصر رہنے کا مطلب یہ لیاجاسکتا ہے کہ انتظامیہ میں کوئی یا کچھ ہاتھ نہیں چاہتے کہ جموں وکشمیر کی نوجوان نسل کامیابی کے ساتھ پیش قدمی کرکے یوٹی اور ملک کی ترقی، خوشحالی ، استحکام اور سلامتی میںاپنا کرداراداکریں۔ اس نوعیت کا تاثر ہمارا نہیں بلکہ کٹھوعہ سے کھادن یار تک ان نوجوانوں میں شدت سے سرائیت کرتا جارہا ہے جو روزگار کے حصول کی اُمیدمیں عرصہ سے منتظر ہیں لیکن ان کے یہ خواب سروسز سلیکشن بورڈ کا جانبدارانہ طرزعمل، غیر شفافیت ، بدعنوان طریقہ کار اور کورپٹ اپروچ چکنا چور کرتا جارہاہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی نہ کوئی ایڈمنسٹریشن میں ہے جو اس سارے معاملے کی سرپرستی کررہاہے، ورنہ سروسز سلیکشن بورڈ ایک ایسی فرم جو کئی ریاستوں میں بلیک لسٹ بتائی جارہی ہے اور سپریم کورٹ سے بھی سزا یافتہ یا جرمانہ یافتہ ہے کے حق میں ٹھیکہ الاٹ کرنے کی جرأت اپنے طورسے نہیں کرسکتا۔ بہرحال جو کوئی بھی ہے، یا یہ محض خواہشمند اُمیدواروں اور امتحانات میں بیٹھے لوگوں کی مایوسی کا ردعمل ہے اس کی گہرائی میںنہ جاتے ہوئے یہی توقع کی جاسکتی ہے کہ حکومت فرم کے حق میں الاٹ شدہ ٹھیکہ منسوخ کردے اور سروسز سلیکشن بورڈ کی موجودہ ہیت ترکیبی کو اوپر سے نیچے تک پوسٹ مارٹم کرکے سرنو تشکیل دے تاکہ انٹرویوز اور امتحانات کا اہتمام اور انعقاد مکمل شفافیت اور غیر جانبدارانہ طریقہ کار کے سایہ میں یقینی بن سکے۔
موجودہ سلیکشن بورڈ پر عوام کا بھی اور مختلف عہدوں کیلئے درخواست گذاروں کا بھی اعتماد اور بھروسہ ختم ہوچکاہے،لہٰذا جہاں بھروسہ اور اعتماد ٹوٹ چکا ہو وہاں مزید تجربے اور بھروسہ کرنے کی گنجائش ختم ہوجاتی ہے۔ اگر اس کے باوجود بھی سروسز سلیکشن بورڈ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طرزعمل کو اپنا ایمان اور اساس بھی قرار دے تو بھی کوئی اس پر اعتبار اور بھروسہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہوگا۔ کیونکہ بھروسہ یااعتبار شیشہ کی مانند ہے ، شیشہ ایک بار ٹوٹ جائے تو وہ دوبارہ جڑ نہیں سکتا۔ لہٰذا عقل ودانش کا تقاضہ یہی ہے کہ اس ٹوٹے شیشے کو اس کے چورن سمیت کسی ڈسٹبن میں دفنا دیا جائے تاکہ اس کی باقیات بھی کسی کے نظر میں نہ آنے پائیں۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈرگس:یہ ناقابل معاف گناہ ہے

Next Post

محمد عامر لیجنڈز لیگ میں نظر آئیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اُردوؔ محبت کی زبان ہے تعصب کی نہیں

2023-03-28
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

الیکشن:نئی سیاسی صف بندی

2023-03-26
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

محبوبہ جی کا غلط فیصلہ

2023-03-25
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

منفرد بجٹ، ایک منٹ کی تقریر

2023-03-24
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

سرمایہ کاری کا خوشگوار آغاز

2023-03-21
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

الیکشن ، سبھی متفق ہیں

2023-03-19
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

سابق گورنر ست پال ملک کا وائویلا

2023-03-18
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

الیکشن ،نئی سیاسی صف بندی

2023-03-15
Next Post
محمد عامر کا گلوسسٹرشائر سے معاہدہ، نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل

محمد عامر لیجنڈز لیگ میں نظر آئیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.