جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

محمد عامر لیجنڈز لیگ میں نظر آئیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-07
in کھیل
A A
محمد عامر کا گلوسسٹرشائر سے معاہدہ، نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

نئی دہلی//پاکستان کے سابق تیز گیند باز محمد عامر ہندوستانی ٹورنامنٹ لیجنڈس لیگ کرکٹ (ایل ایل سی ) میں ایشیا لائنز کے لیے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ منتظمین نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔
ایشیا لائنز میں شمولیت کے بعد عامر نے کہا ’’مجھے ایل ایل سی ماسٹرز 2023 کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ میں اپنے کچھ سابق ساتھیوں اور کچھ لیجنڈز جیسے شعیب اختر اور عبدالرزاق جنہیں دیکھ کر میں بڑا ہوا ساتھ کھیلوں گا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہونے والا ہے، اور میں اس کا منتظر ہوں۔‘‘
پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے عامر ایشیا لائنز ٹیم کے اب تک کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہوں گے۔ گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور عامر نے کئی مواقع پر پاکستان کے لیے میچ جیتنے والی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے تی 20 ورلڈ کپ 2009 کے فائنل میں 28 رنز کے عوض چار وکٹ لے کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
عامر کے علاوہ ایشیا لائنز نے سہیل تنویر کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈیا مہاراجہ ٹیم نے ٹربرنیٹر ہربھجن سنگھ، مرلی وجے اور اسٹورٹ بنی کو ٹیم میں خوش آمدید کہا جب کہ انگلینڈ کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ نے ورلڈ جائنٹس میں شمولیت اختیار کی۔
ایل ایل سی ماسٹرز اس سال کے شروع میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد جنوری کے بعد مرلی وجے کا پہلا مسابقتی ٹورنامنٹ ہوگا۔ وجے اپنے پورے کیریئر میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں اور انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ایل ایل سی ماسٹرز میں اپنی شرکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وجے نے کہا ’’میں ایل ایل سی ماسٹرز 2023 کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں اور انڈیا مہاراجہ کے لیے میدان میں اترنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔ ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم ہے جو تمام شعبوں میں متوازن نظر آتی ہے۔ اپنے پرانے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ میدان میں واپس آنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘‘
لیجنڈز لیگ کرکٹ ماسٹرز کا پہلا میچ انڈیا مہاراجہ اور ایشیا لائنز کے درمیان 10 مارچ 2023 کو کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سروسز سلیکشن بورڈ پر اعتماد ختم

Next Post

پیرس اولمپکس 2024 کے لئے اولین اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
راہل کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کریگی:ٹھاکر

پیرس اولمپکس 2024 کے لئے اولین اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.