ہفتہ, اپریل 1, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پاکستان جنگجو‘ہتھیار ‘منشیات دھکیلنے کیلئے کوشاں‘

سکیورٹی ایجنسیاں دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پر عزم‘جنگجوئیت کا گراف کم ہو رہا ہے :ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-05
in اہم ترین
A A
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

DGP

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۴جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریاں

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

سانبہ//
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستان مزید دہشت گردوں، منشیات اور ہتھیاروں کو جموں و کشمیر میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے‘ جہاں دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ عسکریت پسندی کا گراف گر رہا ہے۔
دلباغ نے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے گھر سے سات کلو گرام ہیروئن‘۲ کروڑ روپے سے زیادہ اور اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کو ایک ’بڑی کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کے حمایتی ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کام کر رہی ہیں۔
ڈی جی پی نے سانبہ ضلع میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا’’ہم نے زیر زمین (سرنگوں) اور اوور گراؤنڈ چینلز کے ذریعے (دہشت گردوں کی) دراندازی کی جانچ کی ہے‘ لیکن پاکستان اب بھی بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو اس طرف دھکیلنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔
دلباغ نے کہا کہ دراندازی کی کوششیں عسکریت پسندوں کی صفوں کو بھرنے اور دہشت گردی کے گراف کو بلند کرنے کے لیے کی جاتی ہیں جو گر رہا ہے۔
تاہم‘ سنگھ نے کہا کہ پولیس دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر امن میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے چوکس ہے اور جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ جو بھی پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دلباغ نے کہا کہ دہشت گردوں کو دھکیلنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اس طرف منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔
جمعہ کو پونچھ میں منشیات اور رقم کی ضبطی کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو ’’منشیات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت بڑی کامیابی ملی‘‘۔انہوں نے کہا’’پاکستان کا یہ ناپاک اقدام دہشت گردی کو زندہ رکھنے کیلئے تھا…سکیورٹی ایجنسیاں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہیں اور پوری سازش کو بے نقاب کرنے اور مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے تفتیش جاری ہے‘‘۔
سنگھ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے دوران بین ریاستی روابط سامنے آنے لگے ہیں، جس کے بین الاقوامی اثرات ہیں کیونکہ ’کچھ ڈالر بھی ضبط کیے گئے‘۔
ڈی جی پی نے کہا کہ پاکستان منشیات اور ہتھیاروں کی مزید کھیپ کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور نوجوانوں کو اسمگل شدہ ہتھیار دے کر دہشت گردی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دلباغ کاکہنا تھا’’منشیات کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو دہشت گردی کی مالی معاونت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جن میں سے کچھ منشیات فروشوں کو کورئیر اور اوور گراؤنڈ ورکرز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ دہشت گردوں کی حمایت کا ڈھانچہ بڑھایا جا سکے۔ ہم دہشت گردی کے مکمل سپورٹ ڈھانچے کو ختم کرنے کیلئے ایک جامع سطح پر کام کر رہے ہیں، جو ہمارا فرض ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۹جے کے اے ایس افسران کے تبادلے‘تقرریاں

Next Post

سرحدوں پر صورتحال کنڑول میں ہے:آئی جی بی ایس ایف جموں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں
اہم ترین

۴جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریاں

2023-04-01
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

2023-04-01
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
اہم ترین

بلیوارڈ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر‘ ایک نوجوان ہلاک

2023-04-01
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
اہم ترین

چین کے وزیر دفاع ہندوستان کا دورہ کر سکتے ہیں

2023-04-01
پروفیسر اے رویندر ناتھ سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وی سی منتخب
اہم ترین

پروفیسر اے رویندر ناتھ سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وی سی منتخب

2023-04-01
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
اہم ترین

منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک

2023-04-01
راجپوت ہندو کی آخری رسومات میں مسلمان رہے پیش پیش رہے
اہم ترین

راجپوت ہندو کی آخری رسومات میں مسلمان رہے پیش پیش رہے

2023-04-01
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن
اہم ترین

جانتے ہیںجموں کشمیر میں خلاء سے جسے پر کرنے کی ضرورت ہے :الیکشن کمیشن

2023-03-30
Next Post
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف

سرحدوں پر صورتحال کنڑول میں ہے:آئی جی بی ایس ایف جموں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.