ہفتہ, اپریل 1, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ایل جی صاحب کی وضاحتیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چھپا چھپی کاکھیل

مساجد میں ’سیاست ‘

لو جی اپنے ایل جی صاحب بھی رٹا لگانے میں ماہر ہو گئے ہیں… ہاں ہم جانتے ہیں کہ سنہا صاحب پہلے سیاستدان اور پھر ایل جی صاحب ہیں‘ لیکن… لیکن وادرِ کشمیر ہونے کے بعد ان کے اندر کا سیاستدان پتہ نہیں کہاں گم ہو گیا ہے‘ کھو گیا ہے… اور… اور یہ جناب یہاں حاکم اعلیٰ کا رول نبھا رہے ہیں… ہمیں سنہا صاحب حاکم اعلیٰ کے سوا کچھ اور نظر نہیں آ رہے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں آ رہے ہیں ۔کہتے ہیں جیسا دیش ویسا بھیس ‘تو اپنے سنہا صاحب بھی کشمیر میں کچھ ایسا ہی کررہے ہیں۔خیر! بات شروع ہو ئی تھی ان کا رٹا لگانے سے تو… تو یہ جناب بھی رٹا لگا رہے ہیں… آجکل کچھ زیادہ ہی لگا رہے ہیں… ایل جی صاحب جہاں بھی جاتے ہیں وہاں یہ دو باتیں ضرورر کرتے ہیں … دو باتوں کا ذکر کرنا یہ جناب بھول نہیں جاتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جاتے ہیں… ایک تو انسداد تجاوزات کی مہم کی بات اور…اور ووسری پرا ہرٹی ٹیکس کی بات … یہ دو باتیںایل جی صاحب اتنے تواتر کے ساتھ کررہے ہیں کہ اب انہیں زبانی یا د ہو گیا ہے کہ جموں اور سرینگر میں کل کتنے مکانات ہیں ‘ ان مکانات میں سے کتنے ایک ہزار مربع فٹ سے کم رقبے کے ہیں… دونوں شہروں میں کتنی دکانیں ہیں‘ ان دکانوں میں چھوٹی کتنی ہیں… جو باقی بچ جاتی ہیں انہیںسالانہ کتنا پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہو گا اور… اور کتنا نہیں… جموں کشمیر سے باہر پراپرٹی ٹیکس کی کیا شرحیں ہیں اور جموں کشمیر میں کیا… سنہا صاحب کو یہ سب زبانی یاد ہے…ہمیں یہ جناب آجکل ایل جی کم اور ایک شاعر زیادہ معلوم ہو تے ہیں… شاعر حضرات جہاں بھی جاتے ہیں‘شروع ہو جاتے ہیں… اور سنہا صاحب بھی کچھ ایسا ہی کررہے ہیں… حتیٰ کہ انہوں نے روز گزشتہ خواتین پولیس دستے کو بھی یہ رو داد سنائی …اور اس لئے سنائی کیونکہ ان کی انتظامیہ کوئی بھی کام ‘ چھوٹا یا بڑا‘ کوئی بھی حکم ‘ چھوٹا یا بڑا جاری کرنے سے پہلے گراؤنڈ ورک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی ہے… جن پر یہ احکامات نافذ کرنے ہیں‘ انہیں اعتماد میں لینا ضروری نہیں سمجھا جارہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں سمجھا جا رہاہے …انتظامیہ پہلے کرتی ہے…اور بعد میں لوگوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کرتی ہے… جبکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ… کہ لوگوں کو پہلے اعتماد میں لیا جاتا ۔اگر ایسا کیا جاتا تو… تو یقین کیجئے کہ ایل صاحب کو پھر بار بار اور ہر بار صفائی دینے کی کوئی ضرورت نہیں رہتی اور… اور بالکل بھی نہیں رہتی ۔ ہے نا؟

 

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مقتول حزب کمانڈر کی کپوارہ میں جائیداد منسلک

Next Post

اقوام متحدہ میں ایک اور تکرار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

چھپا چھپی کاکھیل

2023-04-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

مساجد میں ’سیاست ‘

2023-03-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دین اور مسجد

2023-03-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ماہ صیام:’کمانے‘ کا مہینہ

2023-03-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

صبر…بس تھوڑ اصبرکرنا سیکھ لیجئے

2023-03-26
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

قدرت راہل گاندھی پر مہر بان

2023-03-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

بے چارے چاند کو بھی کنفیوژن

2023-03-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سمارٹ سٹی پروجیکٹ اور جی ۲۰ اجلاس

2023-03-22
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اقوام متحدہ میں ایک اور تکرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.