سرینگر//
جموں کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کو پروفیسر مسعود تنویر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی)، سرینگر کا پرنسپل مقرر کیا ہے۔
جمعرات کو محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے ایک حکم نامے میں‘پروفیسر تنویر جوکہ ایچ او ڈی جنرل میڈیسن ہیں‘ کو پرنسپل مقرر کیا گیا۔
آرڈر نے کہاگیا’’ڈاکٹر مسعود تنویر بھٹ، پروفیسر اور ایچ او ڈی میڈیسن، گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی بطور پرنسپل، گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر‘کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔‘‘
پروفیسر بھٹ پہلے ہی جی ایم سی کے انچارج پرنسپل تھے۔