ہفتہ, مارچ 25, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزارت داخلہ کی ٹیم کا سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری کا جائزہ

کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر انتظامیہ کے سینئر آفیسران کے ساتھ ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in اہم ترین
A A
’۱۹۹۰ء کے اوائل میں ۶۸ہزار پندٹ خاندان وادی چھوڑنے پر مجبور ہو ئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹنگڈار میں ایل او سی پردراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

راہل گاندھی نا اہل قرار:دو سال قید کی سزا ملنے پر کانگریسی لیڈر کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

جموں//
مرکزی وزارت داخلہ کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم‘ جو ان دنوں جموں وکشمیر کے دورے پر ہے ‘نے سراغ رساں ایجنسی ، پولیس اور فوج کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کی ٹیم جمعرات کی سہ پہر دہلی روانہ ہوگی اور وہاں پر وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر ایک مفصل رپورٹ فراہم کریں گی۔
اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ میں جموں وکشمیر اور لداخ امور کے جوائنٹ سیکریٹری پرشانت لوکھنڈے نے جموں میں پولیس ، فوج اور سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی یہ ٹیم منگل کے روز جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر پہنچے اور فوری طورپر سیول سیکریٹریٹ میں کئی میٹنگیں کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیم نے جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال ، ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری اور کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر انتظامیہ کے سینئر آفیسران کے ساتھ ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل دیر شام اعلیٰ سطحی ٹیم نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ بھی ایک گھنٹے تک جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے کامیاب آپریشنز کے بارے میں ٹیم کو جانکاری فراہم کی گئی ۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر ہی اعلیٰ سطحی ٹیم جموںکشمیر کے دورے پر پہنچے ہیں تاکہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ تیار کی جاسکے ۔
جموں وکشمیر میں ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کی عمل آوری کے بارے میں بھی ٹیم نے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔
وزارت داخلہ کی ٹیم نے پاور پروجیکٹوں ، نئے سیاحتی مقامات کو نقشے پر لانے‘ انسداد تجاوزات مہم اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بھی سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اعلیٰ سطحی ٹیم نے ٹارگیٹ کلنگ کو روکنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی سینئر آفیسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
وزارت داخلہ کی ٹیم کو بتایا گیا کہ وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کا گراف کافی نیچے آیا ہے جبکہ ملی ٹینٹ تنظیموں میں حوصلہ شکنی پائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں فوج کی جگہ سی آر پی ایف کی تعیناتی عمل میں لانے پر بھی غور و غوض کر رہی ہے اور ٹیم نے اس حوالے سے بھی میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا۔
مرکزی وزارت داخلہ کی ٹیم نے بدھوار کو بھی جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیم ایک مفصل رپورٹ تیار کرکے اُس کو وزیر داخلہ امیت شاہ کو سونپی گی۔وزارت داخلہ کی ٹیم جمعرات کے روز تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد دہلی روانہ ہونگے ۔
معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کے سینئر آفیسران کا جموں وکشمیر کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جبکہ مرکزی حکومت یوٹی کے رہائشی علاقوں میں فوج کو ہٹانے پر غور وغوض کر رہی ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپواڑہ : لاپتہ ہوئے شخص کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد

Next Post

’سرینگر میں جاری سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پڑے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری
اہم ترین

ٹنگڈار میں ایل او سی پردراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

2023-03-25
مجھے بتایا گیا تھا کہ کشمیر میں مجھ پر گرینیڈ پھینکا جائے گا :راہل
اہم ترین

راہل گاندھی نا اہل قرار:دو سال قید کی سزا ملنے پر کانگریسی لیڈر کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

2023-03-25
پولیس جعلی میڈیا گروپوں کی نشاندہی کرے‘ ڈی سی رام بن
اہم ترین

سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسیوں پر بحث یا تنقید نہ کرنے کی تنبیہ

2023-03-25
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان
اہم ترین

گاندربل سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک‘ تین دیگر زخمی

2023-03-25
جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات
اہم ترین

رمضان المبارک کے پہلے جمعے پر بڑے اجتماعات

2023-03-25
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان
اہم ترین

سرینگر اور قصبہ جات میں ہلکی بارشوں سے موسم سرد

2023-03-25
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
اہم ترین

مودی نے ہم وطنوں کو رمضان کی مبارکباد دی

2023-03-25
جموں کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:اندرابی
اہم ترین

’انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے‘

2023-03-24
Next Post
’سرینگر میں جاری سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پڑے‘

’سرینگر میں جاری سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پڑے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.