نئی دہلی//
ریلائنس جیو کی ٹرو۵جی سروس اب جموں اور سرینگر تک بھی پہنچ گئی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون، جموں میں منعقدہ ایک تقریب میں جیو کی ٹرو۵جی خدمات کا آغاز کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا’’مجھے جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میںجیو کی ٹرو۵جی خدمات شروع کرنے پر بے حد خوشی ہو رہی ہے ۔۵جی جموں کشمیر کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا اور ہمارے وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کو پورا کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھائے گا‘‘۔
جموں کشمیر کو جیو کا ٹرو۵جی نیٹ ورک کی شکل میں بہترین ٹیلی کام نیٹ ورک مل رہا ہے ۔ یہ سیاحت، ای گورننس، زراعت، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، آئی ٹی اور ایس ایم ای کاروبار کے شعبوں میں ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کرے گا۔ ۵جی شہریوں اور حکومت کو حقیقی وقت میں مربوط کرے گا اور آخری صارف تک سرکاری اسکیموں کی فراہمی میں مدد کرے گا۔
حکومت کے ڈیجیٹل جموں و کشمیر مشن کی توجہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، ای گورننس، زراعت، سماجی بہبود، نوجوانوں، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال پر ہے ۔ یونین ٹیریٹری میں جیو ۵جی خدمات کی آمد سے ان اقدامات کو بڑا فروغ ملے گا۔
جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دو شہروں کے علاوہ ۱۲ریاستوں کے ۲۵دیگر شہر بھی جیو کے ٹرو۵جی نیٹ ورک میں شامل ہو گئے ہیں۔ کل۲۷نئے شہروں کے اضافے کے ساتھ جیو کا ٹرو ۵جی اب۳۰۴شہروں تک پہنچ گیا ہے ۔
نئے شہروں میں جی ٹرو ۵جی خدمات کے لانچ کے موقع پر جیو کے ترجمان نے کہا’’ہم جموں اور سرینگر میںجیو ٹرو ۵جی کو لانچ کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ دسمبر۲۰۲۳تک، جیو ٹرو۵جی جموں کشمیر کے ہر شہر کا احاطہ کرے گا۔ یہ حکومت کی ترجیحات کے تئیں جیو کی وابستگی کا ثبوت ہے ‘‘۔