منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

وقت اور کانگریس

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-28
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

صاحب بات وقت کی ہے اور کچھ نہیں ۔ وقت ہمیں بہت کچھ سکھاتا ہے… اگر ہم سیکھنے کیلئے تیار ہیں تو ہمارا اچھا وقت بھی آئیگا ‘ اگر نہیں تو… تو صاحب ہمارا اللہ ہی حافظ ہے ۔ایک وقت تھا ‘یہ وہ وقت تھا جب کانگریس کے تنزل کی شروعات تھی‘ ابھی اس کی تنزلی کی شروعات ہی تھی‘ اُس وقت کا تقاضہ تھا کہ کانگریس اس سوچ سے باہر آجاتی کہ اس نے کئی دہائیوں تک ملک پر راج کیا ہے‘ اس لئے اسے کسی کواپنے ساتھ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے‘ اور اگر ضرورت ہے بھی تو ایسا کانگریس کی شرطوں پر ہو گا … اس کی مرضی کے عین مطابق ہو گا ۔نتیجہ یہ ہوا کہ… کہ بھارت آج ’کانگریس مکت‘ کے قریب پہنچ رہا ہے… ایک کے بعد ایک ریاست چھن جانے کے بعد کانگریس ایک آدھ ریاستوں تک سمٹ کے رہ گئی ہے‘ محدود ہو گئی ہے اور… اور ممکن ہے کہ اس میں سے راجستھان بھی اس کے ہاتھوں سے نکل جائے… یوں سمجھ لیجئے کہ کچھ بر س پہلے کانگریس کی تنزل کا جو سفر ‘ تنزل کا جو دائرہ شروع ہوا تھا وہ … وہ اب مکمل ہونے والا ہے… اور… اور اسے مکمل ہو تے دیکھ کر کانگریس جاگ گئی ہے… اسے اس بات کا احساس ہو نے لگا ہے کہ ہندوستان بدل گیا ہے‘ ہندوستان کی سیاست بدل گئی ہے ‘ ہندوستان کا سیاسی مزاج بدل گیا ہے اور… اور ہاں ہندوستان کا ووٹر بھی بدل چکا ہے ۔ رائے پور میں کانگریس نے جو اعلامیہ جاری کیا ہے اگر وہ کسی بات کی چغلی کھا رہا ہے تو… تو صرف اس ایک بات کی کھا رہا ہے کہ کانگریس وقت کی ماری ہو ئی ہے اوراسے اس بات کا احساس ہونے لگا ہے… اس ایک بات کا کہ یہ اس کا وقت نہیں ہے یا اس کا وقت نہیں رہا ہے…اگر احساس نہیں ہو تا تو… تو اس اجلاس سے بار بار یہ آوازیں باہر نہیں آتیں کہ… کہ کانگریس ہم خیال جماعتوں سے مل کر الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے‘سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار ہے… بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے… یہی بات رائے پور اعلامیہ میں بھی واضح ہے… لیکن … لیکن صاحب کہنے اور کرنے میں فرق ہے اور… اور سو فیصد ہے… اگر کانگریس واقعی میں اس بات میں یقین رکھتی ہے تو… تو اسے پھر ’رسی جل گئی ،پر بل نہ گیا ‘والی سوچ سے باہر آنا چاہئے اور… اور عملی طور پر اس بات کو ثابت کرنا ہوگا کہ … کہ اس نے سبق سیکھ لیا ہے… وہ سبق جو اسے وقت سکھانے کی کوشش کررہا ہے اور… اور کب سے کررہاہے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کی 40 فیصد آبادی پر کوئی پراپرٹی ٹیکس نہیں: ایل جی

Next Post

سفاکانہ ہلاکتوں پر سیاسی گھرانوں کی مذمت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سفاکانہ ہلاکتوں پر سیاسی گھرانوں کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.