ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’برائے نام ہاؤس ٹیکس پر شور و غوغا پیدا ہوا‘

میر لوگ خدمات کی ادائیگی کیوں نہیں کر سکتے‘ہماری پانی یا بجلی سے کوئی آمدنی نہیں ہے:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-25
in اہم ترین
A A
ہمارا مقصدکسانوں کی زندگی کو بہتربناناہے:سنہا

SRINAGAR, SEP 30 (UNI) Jammu and Kashmir Lt governor Manoj Sinha during the inauguration of workshop on Sericulture "Silk Samagra & beyond” in Srinagar on Friday.. UNI PHOTO-72U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر/ (ویب ڈیسک)
پراپر ٹی ٹیکس پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ ایل جی سنہا نے پوچھا ہے کہ امیر لوگ خدمات کی ادائیگی کیوں نہیں کر سکتے؟
جمعہ کو جموں میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر جیسے چھوٹے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جہاں پانی یا بجلی سے کوئی آمدنی نہیں ہے، برائے نام ہاؤس ٹیکس لگانا شور و غوغا پیدا کرتا ہے۔
ایل جی کاکہنا تھا’’ اگرچہ ہم کسی خدمات کے لیے ادائیگی نہیں کرتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم سب کو اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔
سنہا نے کہا کہ لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اگر امیر لوگ خدمات کی ادائیگی نہیں کریں گے تو کیا کیا جا سکتا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’اگر فون یا ڈیٹا یا ویڈیوز اور گیمز کے لیے پیسے ہیں تو میرے خیال میں ہم سب کو اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔ ہمیں راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔
بتادیں کہ پراپرٹی ٹیکس کو لاگو کرنے کے بعد جموں وکشمیر یوٹی میںبھارتیہ جنتا پارٹی سمیت سبھی سیاسی پارٹیوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے یہاں تک کہہ دیا کہ مودی حکومت نے اس ٹیکس کو لاگو نہیں کیا بلکہ ایل جی انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے اسے جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ قرار دیا ۔
دریں اثنا جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے گزشتہ روز تمام ضلع کمشنرز، ایس ایس پیز اور جموں و سرینگر مونسپل کارپوریشنز کے کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کی اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ یکم اپریل سے عوام سے پراپرٹی ٹیکس جمع کرائے۔
چیف سیکریٹری نے ہدایت دی کہ پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط معلومات پر متعلقہ افسران و مونسپل کارپوریشنز اور کمیٹز خدشات کو دور کرے جس کے لیے بیداری مہم کا آغاز کیا جائے اور شہروں کو ٹیکس کے متعلق جانکاری دی جائے گی۔
ڈاکٹر مہتا نے البتہ واضح کیا کہ چھوٹے مکان اور چھوٹے تاجر طبقے کو پرا پر ٹی ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا ۔
چیف سیکرٹری کاکہنا تھاکہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی اَربن سیکٹر کی اِصلاحات کا لازمی حصہ ہے اور ٹیکس کا عدم نفاذ اربن لوکل اِداروں کو خود کفیل بننے سے محروم کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اربن لوکل باڈیز ( یو ایل بی ) کو اَپنے دائرہ اِختیار میں متعدد شہری خدمات فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں وسائل کی ضرورت ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اِس ٹیکس کے نفاذ سے روزگار کے مواقع پید ہونے کے علاوہ ان اِداروں کی مالی مدد بہتر ہوگی جن سے علاقہ میں عوامی خدمات میں بہتری آئے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن :حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی پاداش میں سرکاری استاد معطل

Next Post

بجبہاڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے شہری زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
کولگام میں سرپنچ ہلاک

بجبہاڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے شہری زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.