ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کپوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد

تحقیقات جاری ہے ‘مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-25
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر///
منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی ضلع کپوارہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کپوارہ کے کرناہ علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دو الگ الگ واقعات میں۵۸۸ء۴کلو وزنی ہیرائن جیسے نشہ آور مواد کے پانچ پاکیٹ بر آمد کئے ۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کرناہ میں درج پہلے کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران فاروق احمد شاہ ولد رقیب حسین شاہ ساکن پنجتارا کرناہ نامی ایک مشکوک فرد کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کے اعتراف اور انکشاف پر کپوارہ پولیس نے فوج کی ۶جے اے کے رائفلز کے ساتھ مل کر تلاشی آپریشن کے دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں اس کے گھر کے نزدیک۶۷۴ء۲کلو (بشمول پاکیٹ) وزنی ہیرائن جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں پولیس اسٹیشن کرناہ میں درج ایک کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران راجا آفتاب عرف بابو ولد راجا غلام اکبر ساکن ٹیتھوال نامی ایک مشکوک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔
بیان کے مطابق مذکورہ شخص کے اعتراف اور انکشاف پر۹۱۴ء۱کلو وزنی ہیرائن جیسے نشہ آور مواد کے دو پاکیٹ ایگزیکیٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں اس کے گھر کے نزدیک بر آمد کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں گرفتار شدگان بد نام منشیات اسمگلر ہیں اور انہوں نے یہ مواد سر حد پار سے حاصل کیا تھا تاکہ وہ جلدی پیسہ بھی کما سکیں اور جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کو بھی فروغ دے سکیں۔
پولیس بیان کے مطابق آفتاب کا بھائی ظہور، جس نے غیر قانونی طور پر سر حد پار کیا تھا اور اب پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں ہی قیام پذیر ہے ، کے بارے میں شک ہے کہ وہی اپنے بھائی کو نشہ آور مواد سپلائی کر رہا ہے جبکہ ان کا ایک اور بھائی سال۲۰۱۸میں نگروٹی پولیس اسٹیشن میں درج منشیات کے ایک کیس کے سلسلے میں ٹرائل کا سامنا کر رہا ہے ۔
بیان کے مطابق فاروق شاہ بھی کچھ وقت سے سرحد پار مقیم ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں گاؤ خانے میں لگی آگ

Next Post

سانبہ میں کام کرنے والے غیر مقامی افراد کی تفصیلات طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید

سانبہ میں کام کرنے والے غیر مقامی افراد کی تفصیلات طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.