جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر کے حساس اور اہم معاملات منتخبہ حکومت پر چھوڑ دینا چاہئے :بخاری

’ افسوس ہوتا ہے کہ حکومت کی جانب سے یکے بعد دیگرے سخت احکامات جاری ہورہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-24
in اہم ترین
A A
’عارضی ملازمین کی مستقلی مودی کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے‘

SRINAGAR, APR 12 (UNI):- Jammu and Kashmir Apni Party chief Altaf Bukhari addressing a press conference in Sriangar on Tuesday. UNI PHOTO-74U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

جموں//
اپنی پارٹی کے صدر‘ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے حساس معاملات اور اہم عوامی مسائل سے نمٹنے کا کام آنے والے اسمبلی انتخابات کے بعد سامنے آنے والی منتخب سرکار پر چھوڑ دینا چاہیے۔
بخاری جموں میں آج پارٹی کے ایک پروگرام کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔
اس پروگرام کا انعقاد جموں کی ممتاز سیاسی شخصیت اور نیشنل کانفرنس کے سابق صوبائی سیکرٹری شیخ محمد شفیع اور اْن کے ساتھیوں کو اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر اْن کا استقبال کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔
تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ جموں کشمیر میں انہدامی مہم کو ختم کرنے کا فیصلہ قابل سراہنا ہے۔ انہوں نے کہا’’دیر آید درست آید کے مصداق یہ ایک احسن اقدام ہے۔ حکومت کو بالاخر یہ احساس ہوگیا کہ اس مہم کی وجہ سے عوام میں جائز طور پر سخت ناراضگی پائی جارہی تھی‘‘۔تاہم انہوں نے حکومت کے اْس تازہ حکم پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، جس کے مطابق جمو ں کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بخاری نے کہا’’یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ حکومت کی جانب سے یکے بعد دیگرے سخت احکامات جاری ہورہے ہیں۔ حساس معاملات پر تمام فیصلے مکمل غور و خوض اور عوامی جذبات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کئے جانے چاہئیں۔ بلکہ یہ فیصلے آنے والی منتخب حکومت کی صوابدید پر چھوڑ دیئے جانے چاہیں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے جموں اور وادی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے متحد رہیں۔ انہوں نے کہا’’میں دونوں خطوں کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بھر پور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ مجھے یقین ہے کہ اس بار آپ آئندہ انتخابات میں ایک مضبوط حکومت منتخب کریں گے تاکہ وہ آپ کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کر سکے‘‘۔
بخاری نے مزید کہا’’اپنی پارٹی دو خطوں کے لوگوں کو جوڑے رکھنے کیلئے ایک پْل کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں، جب اپنی پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوگا، تو ہم عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور ہم عوام مخالف قوانین کو منسوخ کرنے ذرا بھی نہیں ہچکچائیں گے‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے مزید کہا’’جب میں یہ کہتا ہوں کہ ہم باہر والوں کو ایک انچ زمین بھی نہیں دیں گے تو میں لوگوں کو مشتعل کرنے یا اْن کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہیں کرتا ہوں بلکہ یہ بات میں خلوص کے ساتھ قانون کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے کرتا ہوں۔ ہم بالکل قانونی اور جمہوری اصولوں اور اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عوام کے حقوق کی حفاظت کریں گے‘‘۔
بخاری نے مزید کہا’’۵؍ اگست۲۰۱۹ کے واقعات کے بعد جب جموں و کشمیر میں غیر یقینیت کا ماحول تھا اور لوگوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے خدشات لاحق تھے، تو اپنی پارٹی کے لیڈران نے پہل کرتے ہوئے دلی جاکر ارباب اختیار سے ملاقات کی اور ہم نے یہ بات یقینی بنائی کہ مرکزی سرکار سرکاری نوکریوں اور یہاں کی زرعی زمین پر جموں کشمیر کے عوام کے خصوصی حق تسلیم کرے۔ حالانکہ اْس وقت ہمارے خلاف بدترین پروپگنڈا کیا گیا۔ ہم نے اس پروپگنڈے پر کوئی توجہ نہیں دی کیونکہ ہمارا مقصد مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا رہنا تھا‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلی تا۷ویں اور۹ویں جماعت کے امتحانات ۲۰ مارچ تک مکمل کرنے کا حکم

Next Post

پٹن میں ساتھی کا کان کاٹنے پر استاد گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
پٹن میں ساتھی کا کان کاٹنے پر استاد گرفتار

پٹن میں ساتھی کا کان کاٹنے پر استاد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.