جموں//
جموںکشمیر کے سرنکوٹ پونچھ علاقے میں بدھ کے روز ایک شخص کی درخت سے لٹکی لاش برآمد کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطا بق مقامی لوگوں نے پولیس کو بدھ کے روز اطلاع دی کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور نوجوان کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت فاروق احمد ولد ستار الدین شیخ ساکن واستی سونائی سرنکوٹ کے بطور ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔انہوں بتایا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔