سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے کلن گنڈ گاؤں میں بدھ کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک شخص کی اپنے ہی مکان کے چھت پر گلہ کٹی لاش پائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے کلن گنڈ علاقے میں بدھ کی صبح ایک شخص کی اپنے ہی مکان کے چھت پر گلہ کٹی لاش پائی گئی۔
متوفی شخص کی شناخت ۵۰سالہ محمد شعبان نجار کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
اس دوران جموں کے قاسم نگر علاقے میں بدھ کے روز نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی صبح چند مقامی افراد نے قاسم نگر جموں میں ۲۸سالہ نوجوان کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت بوبی کمار ساکن بہو فوٹ جموں کے بطور کی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔