سرینگر//
محکمہ موسمیات کی طرف سے برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہ وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کا برف و باراں متوقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ برف وباراں کا سلسلہ ۲۱فروری کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے ۔
ادھر گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۶ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۳ڈگری سینٹی گریئڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔