جموں//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی جموں میں توی پل سے ایک شخص دریا میں جاگرا جس وجہ سے وہ غرقہ آب ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ لاش کی باز یابی کی خاطر ماہر خوط خوروں کی خدمات حاصل کی گئی.
اطلاعات کے مطابق جموں میں توے پل سے ایک ۲۰سالہ نوجوان پیر پھسل جانے کے نتیجے میں دریا میں جاگرا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔نوجوان کی شناخت ۲۰سالہ رینکو کے بطور ہوئی ہے ۔
اہل خانہ نے بتایا کہ پچھلے تین روز سے لاش کو تلاش کرنے کی خاطر آپریشن جاری ہے
آخری اطلاعات موصول ہونے تک لاش کی باز یابی کی خاطر آپریشن ہنوز جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔