نئی دہلی/12 فروری
صدر دروپدی مرمو نے اتوار کو مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں کے عہدوں میں ردوبدل کیا۔
دریں اثنا، مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور لداخ کے گورنر رادھا کشن ماتھر نے آج اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ صدر جمہوریہ نے ان کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
چھتیس گڑھ کی گورنر انسوئیااوئیکی کو منی پور کی ذمہ داری دی گئی ہے اور ان کی جگہ آندھرا پردیش کے گورنر بی بی ہری چرن کو مقرر کیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل کیولیا تریوکرم پرنائک کو اروناچل پردیش، لکشمن پرساد اچاریہ سکم، سی پی رادھا کرشنن جھارکھنڈ، شیو پرتاپ شکلا ہماچل پردیش، گلاب چندر کٹاریہ آسام اور جسٹس (ریٹائرڈ) ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔
اسی طرح ایل گنیشن (منی پور) کو ناگالینڈ کا گورنر، فاگو چوہان (بہار) کو میگھالیہ کا، راجندر وشواناتھ ارلیکر (ہماچل پردیش) کو بہار، رمیش بیس (جھارکھنڈ) کو مہاراشٹر کا، بریگیڈیئر بی ڈی مشرا (اروناچل پردیش) کو لداخ کا گورنر بنایا گیا ہے
یہ تقرریاں گورنروں کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے ہی لاگو ہوں گی۔