بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ نئی سپورٹس پالیسی سے ایک اچھی شروعات کی گئی ہے جوجسمانی طور خاص اَفراد کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-08
in مقامی خبریں
A A
’ نئی سپورٹس پالیسی سے ایک اچھی شروعات کی گئی ہے جوجسمانی طور خاص اَفراد کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں یونیورسٹی میں جسمانی طور خاص کھلاڑیوں کواعزاز دینے کی خاطر سپیشل اولمپکس بھارت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام دیو یانگجن کے لئے نیشنل ہیلتھ فیسٹول میں شرکت کی۔
یہ پروگرام عالمی یوم صحت کے موقعہ پر ہندوستان کے۷۵ شہروں میں آزادی کے۷۵ برس مکمل ہونے پر ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے سلسلے میں سپیشل اولمپکس بھارت، کھیلوں کی بین الاقوامی فیڈریشن سے تسلیم شدہ کھیلوں کی آرگنائزیشن کے ذریعے منعقد کیا جارہا ہے ۔
اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے خصوصی کھلاڑیوں کی لگن اور جذبے کو سلام پیش کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں ایک نئی سپورٹس پالیسی سے ایک اچھی شروعات کی گئی ہے جس میں کھیل سہولیات اور جسمانی طورخاص اَفراد کی فلاح و بہبود پر توجہ دی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں نوجوان نسل کے لئے حقیقی رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی طور خاص کھلاڑیوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں اَپنی شاندار کارکردگی سے اُمید روشن کی ہیں۔
سنہا نے مزید کہا’’ میں جموں و کشمیر میں کھیل فیڈریشنوں اور دیگر تمام کھیل اِداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دیویانگجن کے لئے کھیلوں کی ترقی کا ایک سٹریٹجک منصوبہ تیار کریں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سکولوں اور پنچایتوں کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ کھیل بنیادی ڈھانچے کی سہولیات پیدا کریں تاکہ عوام میں بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں کھیلوں کی مضبوط ثقافت کو مقبول بنایا جا سکے۔
سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دیویانگجن کو باوقار اور نیک زندگی گزارنے کے ان کے جائز حقوق دیئے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوٹ کیا کہ ۲۰۱۵ ء سے پہلے ہمارے ملک کے تمام قوانین کا مقصد کسی نہ کسی طرح جسمانی طور خاص افراد کو سماجی بہبود کے پروگراموں سے جوڑنا تھا۔۲۰۱۵ ء کے بعد ایک نیا سماجی شعور اُبھرا جس میں سماجی بہبود کے اِقدامات کے تحت صرف فوائد کے بجائے دیویانگجن کو ان کے جائز حقوق دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس دوران، قابل رسائی ہندوستان مہم ایک عوامی تحریک میں بدل گئی جس نے جسمانی طور خاص افراد کے لئے سرکاری اور نجی عمارتوں، ریلوے سٹیشنوں، ہوائی اڈوں، سکولوں اور کالجوں میں قابل رَسائی بنیادی ڈھانچہ پیدا کیا۔
سنہا نے سماج کے تمام طبقوں کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جانے والے بے مثال کام کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر یوٹی قومی اَقدار اور عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ مثبت پیش رفت کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر حکومت دیویانگجن پنشن کی صد فیصد سیچوریشن اور ٹرائی سائیکلوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ایک مشن موڈ پر کام کر رہی ہے۔
سنہانے سپیشل اولمپکس بھارت ، اس کی چیئرپرسن ڈاکٹر ملیکا نڈ ا اور اس سے وابستہ سبھی کی ستائش کی کہ وہ جسمانی طور خاص اَفراد کو اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے اِنتہائی ضروری پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے خصوصی ایتھلیٹ پرم جیت سنگھ کیلئے بھی نیک خواہشات کا اِظہار کیا جن کا تعلق ایک سرحدی گائوں سے ہے اور بہت سے مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود روس کے شہر کازان میں منعقد ہونے والے اگلے برس کے خصوصی عالمی سرمائی کھیلوں کے لئے اِنتخاب کو محفوظ بنانے میں کامیاب رہے۔
سنہا نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر ِانتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جسمانی طور خاص اَفراد میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دے، ان کی صلاحیتوں کی نشاندہی کرے اور خصوصی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر پہنچائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کھیل بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جائے، عالمی معیار کی کوچنگ فراہم کی جائے اور جسمانی طور خاص کھلاڑیوں پر خصوصی زور دے کر کھیلوں کے ٹیلنٹ کی حوصلہ اَفزائی کی جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی امتیاز کے ایک جامع اور مساوی کھیلوں کا ماحولیاتی نظام تشکیل دیناہے۔
سنہا نے ان آرگنائزیشنوں کو جموں وکشمیر یوٹی حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا جو خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گذشتہ ایک برس میں جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے اِس بات کو یقینی بنایا کہ ہر پنچایت کو ھیل میدان اور کھیل کٹس فراہم کی جائیں ۔ایک خصوصی پرگرام کے تحت۵ء۷ لاکھ نوجوانوں کو کھیلوں کے مختلف شعبوں سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اِس برس تمام ۲۰؍اَضلاع میں ۲۲۱ کھیل میدان تعمیر کئے جائیں گے ۔ ا ِس کے علاوہ۱۵۷ سپورٹس کورٹس کی تعمیر اور اَپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ

Next Post

حبک کے نزدیک ڈل سے لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

حبک کے نزدیک ڈل سے لاش برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.