سرینگر///
جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے ) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے۱۲؍اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔
ڈی ایم اے نے اننت ناگ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپوارہ، کولگام، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں۲ہزار۲۵سو میٹر اوپر درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔
حکام نے اننت ناگ، کولگام اور رام بن اضلاع میں۲۲سو سے اوپر کی کم سطح کے برفانی تودے گرآنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
ان ضلاع میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔
بتادیں کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں جمعے کی صبح ایک برفانی تودے نے ایک خاتون اور ایک دوشیزہ کو اپنی زد میں لے لیا تھا تاہم مقامی لوگوں نے بر وقت آپریشن لگا کر دو نوں کو زندہ بچا لیا تھا۔
یکم فروری کو گلمرگ کی افروٹ پہاڑی پر برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں دو غیر ملکی سیاح از جان ہوئے تھے جبکہ۱۹دیگر کو بچا لیا گیا تھا۔