ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پتھراؤکیلئے مشہورکشمیر اب کھیلوں کا مرکز بن گیا ہے‘

حکومت نے صرف تین برسوں میں یو ٹی کے حالات کو تبدیل کر دیا جو گذشتہ۷۵دوران نہیں ہوئے تھے:ٹھاکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-11
in اہم ترین
A A
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر//
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر پہلے پتھر بازی کیلئے جانی جاتی تھی لیکن آج سپورٹس سرگرمیوں کے لئے مشہور ہے ۔
ٹھاکر نے کہا کہ سرکار نے جموں کشمیر کی صورتحال کو صرف تین برسوں میں تبدیل کر دیا جو پہلے۷۵ برسوں کے دوران بھی نہیں ہوئی تھی۔
مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے ۔
ٹھاکر نے کہا’’جن نوجوانوں کے ہاتھوں میں پہلے پتھر ہوتے تھے آج وہ سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جو قوم کیلئے فخر کی بات ہے ‘‘۔
جموں وکشمیر انتظامیہ کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’حکومت نے صرف تین برسوں میں جموں وکشمیر کے حالات کو تبدیل کر دیا جو گذشتہ۷۵دوران نہیں ہوئے تھے ‘‘۔
ٹھا کر نے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ جموں وکشمیر کھیلو انڈیا گیمز کی مسلسل تیسری بار میزبانی کر رہا ہے جبکہ باقی ریاستیں ایسا کرنے میں ناکام ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا’’ہمارے پاس بہت جلد سٹار ایتھلیٹس ہوں گے کیونکہ نوجوان فٹ بال، ووشو، کرکٹ، سکائنگ اور دیگر سپورٹس سرگرمیوں میں کافی مصروف ہیں‘‘۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے ہر ضلعے میں ایک انڈور اسٹیڈیم ہے اور ہر گاؤں میں کھیل کا میدان ہے جس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ صورتحال کس طرح بدل گئی ہے ۔
اس موقع پر منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں سے وابستہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور سامنے لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام گلمرگ سرمائی کھیلوں کے لئے بہترین مرکز بن جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کھیلو انڈیا کا دوسرا ایڈیشن بھی بہت ہی کامیاب رہا تھا اور آج جب اس کا تیسرا ایڈیشن منعقد ہو رہا ہے تو پورا ملک متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ روز برابری، دوستی اور حریفوں کے درمیان احترام کو بر قرار رکھنے کے لئے بڑی فتح حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگا۔
ایل جی کا کہنا تھا کہ سپورٹس انفراسٹرکچر کے لحاظ سے جموں وکشمیر سر فہرست ہے یہاں ہمیں سپورٹس اسٹیڈیم ہیں اور ہر گاؤں میں کھیل کا میدان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گریز میں بر فانی تودا گر آیا خاتون اور دو شیزہ کو بچا لیا گیا

Next Post

وادی میںبرفباری کے بعد موسم میں بہتری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
وادی میںبرفباری کے بعد موسم میں بہتری

وادی میںبرفباری کے بعد موسم میں بہتری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.