سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں جمعے کی صبح ایک برفانی تودے نے ایک خاتون اور ایک دوشیزہ کو اپنی زد میں لے لیا تاہم مقامی لوگوں نے بر وقت آپریشن لگا کر دو نوں کو زندہ بچا لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گریز کے ماز گنڈ بالا علاقے میں جمعے کی صبح قریب پونے دس بجے ایک برفانی تودا گر آیا جس نے ایک خاتون اور ایک دو شیزہ کو اپنی زد میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور بچاؤ آپریشن شروع کرکے دونوں کو زندہ بچالیا۔
دوشیزہ کی شناخت تبسم بانو دختر محمد یوسف جبکہ خاتون کی شہناز بیگم زوجہ ظہور احمد کے بطور ہوئی ہے ۔
حکام نے لوگوں سے ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے جہاں بر فانی تودے گر آنے کے خطرے رہتے ہیں۔
بتادیں کہ گلمرگ کی افروٹ پہاڑی پر یکم فروری کو برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں دو غیر ملکی سیاح از جان ہوئے تھے جبکہ ۱۹دیگر کو بچا لیا گیا تھا۔