سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بشمول سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کی علی الصبح سے ہی برف باری شروع ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں میں۹فروری کو بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں۱۰فروری کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان بھی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔
محکمے نے ان علاقے کے لوگوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں‘ سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کرنا چاہئے ۔
دریں اثنا وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۵جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
پہلگام میں کم سے کم درجہ منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
اس دوران محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے جمعرات کے روز کہاکہ کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں تین سے پانچ انچ اور بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے ۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے بتایا کہ جمعرات کے روز شمالی کشمیر میں برف باری ہوئی جبکہ وسطی کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شام تک میدانی علاقوں میں بھی برف باری متوقع ہے ۔
لوٹس نے کہاکہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب مغربی ہواوں کا زیادہ اثر ہوگا جس دوران میدانی علاقوں میں بھی برف باری ہوگی۔اُن کے مطابق سری نگر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سے پانچ انچ تک برف ہو سکتی ہے ۔
اُن کے مطابق جمعے کی سہ پہر سے موسم میں بہتری کا امکان ہے ۔