سرینگر//
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں گرچہ یکم جنوری سے۸فروری تک مجموعی طور پر معمول کے مطابق بارش ریکارڈ ہوئی ہے تاہم سرینگر سمیت کم سے کم ۶؍اضلاع میں اس وقفے کے دوران معمول سے کم بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وادی کے معروف ماہر موسمیات عارف فیضان نے یو این آئی کو بتایا کہ سرینگر میں یکم جنوری سے۸تک۰ء۹۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول سے۲۰فیصدی کم ہے ۔
فیضان نے کہا کہ سرینگر میں اس وقفے کے دوران۵ء۱۱۳ملی میٹر بارش ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق جموں وکشمر میں یکم جنوری سے۸فروری تک۵ء۱۴۳ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول سے۱۴فیصد زیادہ ہے ۔
جموں کشمیر میں اس وقفے کے دوران معمول کے مطابق۵ء۱۲۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
وسطی ضلع بڈگام میں یکم جنوری سے۸فروری تک۷ء۵۳ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ معمول کے مطابق اس وقفے کے دوران۶ء۸۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں اس وقفے کے دوران۸ء۵۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول سے ۴۳فیصد کم ہے ۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں یکم جنوری سے۸فروری تک۸ء۳۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول سے۳۸فیصد کم ہے ضلع میں اس وقفے کے دوران ۹ء۶۹ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں یکم جنوری سے ۸ فروری تک بالترتیب ۴۱؍اور۳۸فیصد معمول سے کم بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے گاندربل، کشتواڑ، سانبہ، کپوارہ، ریاسی اور اودھم پور میں اس وقفے کے دوران معمول کے مطابق بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔