اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بلڈوزر آخری آپشن ہونا چاہیے: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-06
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

سرینگر/۶ فروری
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے پیر کو لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا کی قیادت والی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ”آخری آپشن“ کے طور پر بے دخلی مہم میں بلڈوزر چلائے۔ انہوں نے کہا ”عام لوگوں کو مزید مشکلات میں ڈالنے کے بجائے ان کے زخموں پر مرہم رکھیں“۔
سرینگر میں یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں ’غیر منظم‘ بے دخلی مہموں پر گہری ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جموں کشمیر میں بے دخلی کی مہموں کی وجہ سے عام اور غریب لوگوں کو مصائب اور مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
عمر عبداللہ نے سوال کیا”کیا حکومت نے کبھی قابضین کو نوٹس دیا ہے؟ کیا انہوں نے بے دخلی کے عمل کے دوران کبھی قانون کی حکمرانی کی پیروی کی ہے؟ حکومت کو حقیقی معنوں میں عوام کے سامنے حقیقت رکھنی چاہیے“۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے طول و عرض سے شکایات سامنے آرہی ہیں کہ چند بے ضمیر عناصر نے بے دخلی کی اس مہم کو بدعنوانی میں بدل دیا ہے جنہوں نے ان لوگوں سے پیسے بٹورنا شروع کردیئے ہیں جن کے نام جعلی فہرستوں میں شامل ہیں۔ انکاکہنا تھا”میں جموں کشمیر کی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ بے دخلی مہم کے نام پر لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری پارٹی اس مہم کے خلاف نہیں ہے۔ ہم زمینوں پر قبضے کے حق میں نہیں ہیں، لیکن بلڈوزر آخری آپشن ہونا چاہیے۔“
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ”جنہیں بغیر کسی درست دستاویز کے زمین کا قبضہ ہے، انہیں بھی نئے نوٹس جاری کیے جائیں تاکہ تنازعہ کا حتمی حل خوش اسلوبی سے طے کیا جا سکے“۔
اس موقع پر عمر نے کہا کہ ڈاکوو¿ں کے ذریعے زمین کا بڑا حصہ ہتھیانے والے سوشل میڈیا پر مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ عام اور غریب لوگوں کے لیے مشکل ماحول پیدا کرنے کے بجائے ان کے زخموں پر مرہم رکھے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا”اگر آپ دہلی کو دیکھیں تو وہاں بھی سرکاری زمین ہے جسے باقاعدہ بنایا گیا ہے اور حکومت کے لیے آمدنی کا ذریعہ بن گیا ہے۔ یہاں بھی حکومت کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے تاکہ لوگوں کی تکالیف کا خاتمہ ہو۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انسداد تجاوزات مہم: سوشل میڈیا سائٹوں پر جعلی لسٹ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک

Next Post

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی‘ہلاکتیں 1400 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی‘ہلاکتیں 1400 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی‘ہلاکتیں 1400 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.