بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امرتکال کا پہلا بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرے گا:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-02
in اہم ترین
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نئی دہلی/یکم فروری
وزیر اعظم‘ نریندر مودی نے کہا ہے کہ امرت کال کے پہلے مالی سال۲۴۔۲۰۲۳کا بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے عظیم عہد کو پورا کرنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد بنائے گا اور اس میں پسماندہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ پر اپنے پہلے ردعمل میں مودی نے کہا’’یہ بجٹ پسماندہ لوگوں کو ترجیح دیتا ہے اور آج کے پرامید سماج ، گاؤں کے غریبوں، کسانوں ، متوسط ‘طبقے اور سبھی کے خوابوں کو پورا کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم وشوکرما کوشل سمان اور پی ایم وکاس کروڑوں وشوکرما کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر کروڑوں وشوکرما جو اپنے ہاتھوں میں اوزار اور سامان لے کر سخت محنت کرتے ہیں وہ اس ملک کے معمار ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ تخلیق کرنے والے ہیں۔
مودی نے کہا کہ اس بجٹ ک ے انتظامات کوآپریٹیو کو دیہی معیشت کی ترقی کا محور بنا ئیں گے ۔ حکومت نے کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کے سب سے اناج بھنڈار کی اسکیم تیار کی ہے اور بجٹ میں نئی پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے فروغ کے لیے ایک پرجوش منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت کا فائدہ اب زرعی شعبے میں حاصل کرنا ہے ، اس لیے بجٹ میں اب کسانوں کے لیے عوامی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے ۔
مودی نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں صحت مند مستقبل، سبز ترقی، سبز معیشت، سبز بنیادی ڈھانچہ اور سبز روزگار کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ بجٹ میں کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ قرضوں کی سہولت میں اضافہ اور اصلاحات کی مہم کو آگے بڑھایا گیا ہے ۔
وزیر اعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے۲لاکھ کروڑ روپے کے اضافی قرض کی ضمانت فراہم کرکے اور مائیکرو یونٹس اور پیشہ ور افراد کے لیے تخمیہ پر مبنی ٹیکس کی حد میں اضافہ کرکے ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔
مودی نے یہ بھی کہا کہ حکومت متوسط طبقے کے ساتھ ہے ۔ متوسط طبقہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کیلئے ایک بہت بڑی طاقت ہے ۔ متوسط طبقے کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری حکومت نے گزشتہ برسوں میں بہت سے فیصلے کیے ہیں۔ زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کیلئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ذاتی انکم ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی ہے اور ٹیکس ریفنڈ کو آسان، شفاف اور تیز کردیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں اور کسانوں کے خواب پورے کرے گا۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر ۱۰لاکھ کروڑ روپے کی بے مثال سرمایہ کاری روزگار کے مواقع میں بڑے پیمانے پر توسیع کا باعث بنے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک کے دفاعی بجٹ میں۱۳ فیصد اضافہ‘۹۴ء۵لاکھ کروڑ روپے مختص

Next Post

اگلے مالی سال کیلئے جموںکشمیر کیلئے۳۵ہزار۵۸۱ کروڑ وپے مختص

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post

اگلے مالی سال کیلئے جموںکشمیر کیلئے۳۵ہزار۵۸۱ کروڑ وپے مختص

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.