جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’برنگی نالہ کا پانی اچھ بل میں پھوٹ رہا ہے ‘

این آئی ٹی سرینگر کے ماہرین کی رپورٹ میں انکشاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-07
in مقامی خبریں
A A
’برنگی نالہ کا پانی اچھ بل میں پھوٹ رہا ہے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

سرینگر//
جموںکشمیر کے ضلع اسلام آباد کے واں دیلگام کے نزدیک نالہ برنگی کاپانی زیر زمین غائب ہونے کے سلسلے میں این آئی ٹی سرینگر کے ماہرین کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پانی آبگیرہ سے سولہ کلو میٹر کے فاصلے پر اچھ بل میں پھوٹ رہا ہے ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اسلام آباد پیوش سنگلا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’کوکر ناگ آبگیرہ کے متعلق نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی )کی اسٹیڈی کے مشاہدے کے مطابق اس آبگیرے کو ۱۶کلو میٹر کے فاصلے پر اچھ ول کے مقام پرایک آوئٹ لٹ(پانی نکلنے کی جگہ) ہے نزدیکی علاقوں میں مزید آؤٹ لیٹس ہوسکتے ہیں ۔دلچسپ واقعے کے دلچسپ نتائج‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال فروری کے پہلے ہفتے میں جنوبی کشمیر کے معرو ف سیاحتی مقام کوکر ناگ سے تقریباً پانچ کلومیٹر کی دور پر واقع علاقہ واں دیلگام کے مقام پر برنگی نالہ میں آبگیرہ کی شکل میں ایک بڑا گڑھا رونما ہوا تھا جس وجہ سے پانی زیر زمین غائب ہو رہا تھا۔
نالہ برنگی کا پانی غائب ہونے کی خبر پوری وادی میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی اور دور دراز علاقوں سے لوگ اس کا مشاہدہ کرنے کی خاطر واں دیلگام پہنچنے لگے ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر واں دیلگام میں دفعہ ۱۴۴نافذ کیا جس کے بعد این آئی ٹی اور کشمیر یونیورسٹی کے ماہرین نے دریا کا بغور جائزہ لیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک جغرافیائی عمل ہے جو پوری دنیا میں ہو رہی ہے لہذا اس حوالے سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
دو ماہ کی کڑی مشقت کے بعد این آئی ٹی سرینگرکی ٹیم نے اپنی رپورٹ ضلع ترقیاتی کمشنر اسلام آباد کو سونپی جس میں بتایا گیا کہ واں دیلگام نالہ میں غائب شدہ پانی۱۶کلومیٹر کے فاصلے پر اچھ ول کے مقام پرنکل رہا ہے ۔
سب ضلع مجسٹریٹ کوکر ناگ سارب نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ این آئی ٹی ماہرین نے ۴؍اپریل کو رپورٹ سونپی جس میں کہا گیا ہے کہ واں دیلگام کا نویں فیصد پانی اچھ ول میں نکل رہا ہے اور یہ ایک جغرافیائی عمل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ماہرین نے سائنٹفک عمل کے ذریعے دیکھا کہ پانی اچھ ول میں ہی پھوٹ رہا ہے ۔
اُن کے مطابق ماہرین نے پچاس سے ساٹھ نمونے اُٹھائے اور لیبارٹری میں اُن کے ٹیسٹ بھی کئے گئے جبکہ سٹیلائٹ کے ذریعے میپنگ بھی کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ دراصل نالہ برنگی اچھ ول چشمے کا ماخذ ہے
موصوف ایس ڈی ایم کے مطابق سر والٹر لارنس نے سال۱۸۹۸میں ہی اپنی کتاب ‘دی ویلی آف کشمیر’ میں اس کا تذکرہ کیا ہے کہ واں دیلگام کے مقام پر نالہ برنگی کا پانی اچھ ول میں نکل رہا ہے ۔
بارشوں کے دوران پانی کی سطح بلند ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ڈی ایم نے کہا کہ چونکہ یہ عمل برسوں سے جاری ہے لہذا خطرے کی کوئی بات ہی نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پھر بھی ہم اس کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں کہ گڑھے کی لمبائی کتنی ہے اور جہاں سے پانی اچھ ول کی طرف جا رہا ہے وہاں کتنے گاوں آباد ہیں۔
مجسٹریٹ نے بتایا کہ واں دیلگام کے مقام پر جو گڑھا نمودار ہوا تھا اس کی بھرائی کا کام مکمل کیا گیا اور پانی پہلے کی طرح بہہ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ اگست میں پانی کی سطح کم ہو جاتی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے برنگی نالہ کے اردگرد چھوٹے نالوں کے پانی کے ڈرائی ورشن پر کام شروع کیا ہے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری گفواہ اسلام آباد سڑک حادثے میں ۶ سیاح زخمی

Next Post

۵ سالہ بچہ اسکولی بس کی زد میں آکر ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
Next Post
۵ سالہ بچہ اسکولی بس کی زد میں آکر ہلاک

۵ سالہ بچہ اسکولی بس کی زد میں آکر ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.