سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں برف و باراں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے ، سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔
جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں جمعرات کے روز بھی رک رک کر برف و باراں کا سلسلہ جاری رہا۔
متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف باری کا امکان ہے ۔
اُن کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی ۰ء۰ڈگری سینٹی گرڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۵جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری ے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بحال کردیا گیا۔
بتادیں کہ بدھ کے روز قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر چٹانیں اورمٹی کے تودے گر آنے کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر موجود بھاری برکم چٹانوں کو ہٹانے میں بارہ گھنٹے لگے جس کے بعد ٹریفک کو بحال کیا گیا۔